دگ وجے سنگھ پیر کو بھوپال میں دھرنا دیں گے

بھوپال، ستمبر۔سینئر کانگریسی لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی دگ وجے سنگھ پیر کو یہاں کسان قوانین کے خلاف کروندے کسان منڈی کے نزدیک دھرنا دیں گے۔راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ مسٹر سنگھ نے ٹوئٹ کے ذریعہ کہا کہ وہ کسان زرعی قوانین کے خلاف بھارتیہ کسان یونین کے بھارت بند کی پکار پر پیر کو یہاں دھر دیں گے۔ انہوں نے کاہ کہ جو بھی شخص کسان قوانین کے خلاف ہو، وہ اس دھرنے میں شامل ہو سکتا ہے۔

Related Articles