تلوارکی رانی، ہندوستان کی بھوانی

نئی دہلی، ستمبر۔وزیر اعظم نریندر مودی اور اولمپک کھلاڑیوں کے سازوسامان کی یہاں ای نیلامی جاری ہے۔ اس میں پہلی ہندوستانی تلوار باز بھوانی دیوی کی تلوار بھی شامل ہے۔ یہ نیلامی عام لوگوں کے لیے پانچ دن کھلی رہتی ہے۔ایک سرکاری بیان کے مطابق، وہ ٹوکیو اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ہندوستانی تلوار باز بنیں اور اپنا پہلا مقابلہ جیت کر تاریخ رقم کردی۔ تاہم اگلے میچ میں بھوانی دیوی میڈل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں۔آٹھ مرتبہ تلواربازی میں قومی چیمپئن رہیں بھوانی دیوی کی تلوار کو مسٹر مودی اور اولمپک کھلاڑیوں کے سازوسامان کی نیلامی کوآج عوام دیکھ بھی سکتے ہیں۔ نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ میں چلنے والی یہ نیلامی عام لوگوں کی نمائش کے لیے ہفتے میں پانچ دن کھلی رہتی ہے، لیکن ہفتہ اور اتوار کو بند رہتی ہے۔اس سے پہلے بھی مسٹر مودی کو ملنے والے تحائف کی نیلامی ہوتی رہی ہے۔ آخری بار2019 میں ایسی نیلامی ہوئی تھی۔ پچھلی بارنیلامی میں حکومت کو 15 کروڑ 13 لاکھ روپے ملے تھے۔ اس بار بھی نیلامی سے موصول ہونے والی رقم ’نمامی گنگے فنڈ‘ کو دی جائے گی۔تمل ناڈو کی رہنے والی بھوانی دیوی کا پورا نام چڈلوادا آنند سندررمن بھوانی دیوی ہے۔ انہوں نے اپنے کریئرکاآغاز 2003 میں کیا۔ کھیلوں کے لئے تمام کلاسوں سے چھ بچوں کے نام لیے جا رہے تھے۔ جب بھوانی اپنا نام لکھوانےآئیں توتمام کھیلوں میں بچوں کا انتخاب ہوچکا تھا۔ صرف تلوار بازی میں کسی بچے نے اپنا نام نہیں لکھوایا تھا۔ بھوانی نے اس کھیل میں داخلہ لیا اورٹریننگ شروع کردی۔ انہوں نے وزیر اعظم کے استقبالیہ پروگرام میں مقابلہ جیتنے والی تلوار وزیر اعظم کو پیش کردی۔ اسے مسٹر مودی نےانہیں موصول ہونے والے تحائف کی ای نیلامی میں شامل کیا۔ پی ایم او مینٹوز ڈاٹ جی اووی ڈاٹ ان پر17 ستمبر کو یہ نیلامی شروع ہوئی اور 7 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

Related Articles