مسجد حرام کی تیسری توسیع
فن تعمیر کا شاہکار اور خدمات کا عالمی معیار
مکہ مکرمہ،ستمبر۔سعودی عرب میں آل سعود کے دور حکومت میں اب تک مسجد حرام کی تین بار توسیع کی جا چکی ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مْملکت ہر سطح پر مسجد حرام کی دیکھ بھال اور اسے خصوصی توجہ دے رہی ہے۔خاص طور پر مسجد حرام کا فن تعمیر اور اس کی توسیع کا مقصد بیت اللہ میں آنے والے اللہ کے مہمانوں کا ان کے شایان شان استقبال کرنا ہے۔اس وقت مسجد حرام کی سعودی دور کی تیسری توسیع اپنے آخری مراحل میں ہے۔ توسیع کا یہ مرحلہ فن تعمیر کا ایک منفرد شاہ کار ہے۔ مسجد حرام کی توسیع کے اس تیسرے مرحلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسے بھرپور منصوبہ بندی، وسیع مطالعے، غور و خوض اور انجینیرنگ کی مہارت کے بعد سال بھر آنے والے اللہ کے مہمانوں کی ضروریات اور ان کے لیے خدمات کو سامنے رکھ کر تیار کیا گیا۔مسجد حرام میں تیسری سعودی توسیع صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی نگرانی میں کی گئی۔ توسیع کے حوالے سے تمام سروسز، تکنیکی، انجینیرنگ اور دیگرامورکے لیے باقاعدہ فیلڈ ٹورز کے ذریعے نظر رکھی گئی۔ توسیع کے حوالے سے ہونے والے کاموں کی تفصیلات پر مبنی رپورٹس مجاز حکام تک پہنچائی جاتیں۔ تعمیراتی عمل کے دوران سروسز کے معیار کو بہتر بنانے، اعتراضات اور شکایات کے ازالے کے لیے ڈائریکٹر جنرل اور متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطہ رکھا گیا۔تیسری سعودی توسیع کے دوران کئی اداروں کی طرف سے خدمات فراہم کی گئیں۔ ان میں سیکیورٹی ادارے، مانیٹرنگ ادارے، انتظامی امور کی نگرانی کرنے والے ادارے شامل ہیں۔ اس دوران نماز کی جگہوں، راہ داریوں پر جراثیم کش اسپرے کا چھڑکائو کیا جاتا اور صفائی کا خاص خیال رکھا جاتا۔ توسیع شدہ مقام میں عبادت کے لیے آنے والے زائرین کو اعلیٰ معیار کے جدید عالمی طریقوں سے تکنیکی سروسز مہیا کی گئی ہیں۔ ان کی رہ نمائی کا معقول انتظام ہے۔ جگہ جگہ پر رہ نما اصولوں پر مبنی ہدایات کا انتظام ہے اور رہ نمائی کے لییالیکٹرانک اسکرینوں پر ہدایات چلائی جا رہی ہیں۔اسی ضمن میں امور حرمین کی طرف سے نمازیوں کی آمدو رفت کو منظم کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ نمازیوں کی نماز کی مخصوص جگہوں تک رسائی کے حوالے سے پہلے سے جاری کردہ ہدایات پر عمل درآمد کیا جاتا ہے۔ نمازوں کی ادائی کے دوران کرونا وبا سے بچاؤ کے لیے ایس اوپیز جیسا کہ سماجی دوری، ماسک کا استعمال اور سینی ٹائزر کا استعمال یقینی بنایا جاتا ہے۔ نمازیوں کے درمیان سماجی فاصلہ رکھنے کے لیے نشانیاں لگائی گئی ہیں۔مسجد حرام کی تیسری توسیع اپنی نوعیت کے اعتبار سے تاریخی توسیع قرار دی جائے گی۔ مسجد حرام میں اس نوعیت کی سہولیات پر مبنی توسیع ماضی میں کسی دور میں نہیں دیکھی گئی۔مسجد کی توسیع میں بہت سے اعلی معیار کے آرکیٹیکچرل ڈیزائن مخصوص جیومیٹرک شکل کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔ جہاں تیسری سعودی توسیع کی عمارت اونچی آرکیٹیکچرل پارٹیشنز، اونچی چھتوں، نظر آنے کھلی بالکونیوں اور وسیع و عریض جگہوں سنگ مرمر کے ستونوں اور عرب تعمیرات کی خصوصی پہچان سنہری مشربیات سے مزین ہے۔ ان مشربیات اور ستونوں پرنقوش اور آیات قرآنی منقش ہیں۔ انہوں نے مسجد کی رونق اور اس کے حسن کو چار چاند لگا دیے ہیں۔