ملک میں کوروناوائرس کے یومیہ کیسزمیں ایک بار پھر اضافہ

نئی دہلی ، ستمبر۔ ملک میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔دریں اثنا بدھ کو ملک میں 71 لاکھ 38 ہزار 205 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 83 کروڑ 39 لاکھ 90 ہزار 49 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 31،923 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 35 لاکھ 63 ہزار 421 ہوگئی ہے۔ دریں اثنا 31،990 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا سے شفایاب لوگوں کی تعداد تین کروڑ 28 لاکھ 15 ہزار 711 ہو گئی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 349 سے بڑھ کر تین لاکھ 2 ہزار 338 ہو گئے ہیں۔ اسی مدت کے دوران مزید 282 مریضوں کی موت کی وجہ سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4،46،050 ہوگئی ہے۔ملک میں جان لیوا کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.77 فیصد ، فعال کیسزکی شرح 0.90 ، جبکہ اموات کی شرح 1.33 فیصد رہ گئی ہے۔ریاست کیرالہ فی الحال کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کے لحاظ سے ملک میں پہلے نمبر پر ہے ، تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس ریاست میں 169 ایکٹیو کیسز کم ہوئے ہیں ، یہ تعداد اب 161596 ہوگئی ہے۔ دوسری جانب 19702 مریضوں کی شفا یابی کی وجہ سے کورونا سے شفایاب لوگوں کی تعداد بڑھ کر 4373966 ہوگئی ہے۔ اسی مدت کے دوران 142 مریضوں کی موت کے ساتھ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 24039 ہوگئی ہے۔ریاست مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز725 سے گھٹ کر 43544 رہ گئے ہیں ، جبکہ 48 مزید مریضوں کی موت کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 138664 ہوگئی ہے۔ ساتھ ہی 4285 لوگوں کی صحت یابی کے باعث کورونا سے شفایاب ہونے والے لوگوں کی تعداد 6349029 ہو گئی ہے۔قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے فعال کیسز 11 سے بڑھ کر 411 ہوگئے ہیں جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1413090 ہوچکی ہے۔ قومی راجدھانی میں جان لیوا کورونا وبا کی وجہ سے اب تک 25،085 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ریاست کرناٹک میں جان لیوا کورونا وائرس کے فعال کیسز 119 سے گھٹ کر 13650 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں مزید 21 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 37،648 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 29،17،944 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ریاست تمل ناڈو میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز نو سے بڑھ کر 16،993 ہو گئے ہیں اور مزید 20 مریضوں کی موت کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 35،399 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2918890 مریض ہلاکت خیز وبا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ریاست آندھرا پردیش میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 109 سے گھٹ کر 13796 رہ گئی ہے۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 2014180 ہو گئی ہے ، جبکہ اس وبا سے مزید 8 افراد کی موت کی وجہ سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 14،097 ہو گئی ہے۔ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے فعال کیسز 7724 رہ گئے ہیں۔ اس ریاست میں جان لیوا وبا سے مزید 13 افراد کی موت کی وجہ سے اموات کی مجموعی تعداد 18،691 ہو گئی ہے اور اب تک 1536978 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ریاست تلنگانہ میں کورونا وائرس کے فعال کیسز بڑھ کر 4946 ہو گئے ہیں ، جبکہ اب تک یہاں 3908 افراد ہلاک اور 655310 لوگ اس وبا سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔ ریاست چھتیس گڑھ میں کوروناوائرس کے ایکٹیو کیسز 300 رہ گئے ہیں۔ وہیں کورونا سے شفایاب ہونے والے لوگوں کی تعداد 991283 ہو گئی ہے۔ اس ریاست میں کورونا سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 13،563 ہوچکی ہے۔ریاست پنجاب میں کورونا وائرس کے فعال کیسز 324 رہ گئے ہیں اور جان لیوا وبا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 584576 اورمزید دو مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 16،501 ہوگئی ہے۔ ریاست گجرات میں ایکٹیو کیسز 133 ہیں اور اب تک 815556 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد 10،082 ہے۔شمال مشرقی ریاست میزورم میں کورونا وائرس کے فعال کیسز بڑھ کر 15638 اور 275 افراد کی شفایابی سے ریاست میں صحت مند ہونے والوں کی تعداد 68199 ہوگئی ہے ، جبکہ مزید چار مریضوں کی موت کے باعث اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 272 ہوگئی ہے۔ریاست بہار میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز گھٹ کر 60 رہ گئے ہیں اور اب تک 716199 افراد کورونا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔ اس ریاست میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 9659 ہے۔

Related Articles