مودی حکومت ملک کے مستقبل کو نشے میں دھکیل رہی ہے: کانگریس

نئی دہلی، ستمبر-کانگریس نے کہا ہے کہ گجرات میں اڈانی گروپ کی منڈرا بندرگاہ سے دو لاکھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ہیروئن پکڑی گئی ہے اور یہ منشیات ملک کے نوجوانوں کو برباد کر رہی ہے لیکن مودی حکومت اس سلسلے میں خاموش ہے۔کانگریس کے محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے بدھ کو یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ رواں ہفتے اس بندرگاہ پر 21 ہزار کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن پکڑی گئی ہے جبکہ پہلے یہاں سے ایک لاکھ 75 ہزار کروڑ روپے کی ہیروئن پکڑی گئی تھی۔ یہ منشیات افغانستان سے آتی ہے لیکن کسی کو اس بات کا علم نہیں ہے کہ یہ ملک میں کہاں جاتی ہے، اس لیے حکومت بتائے کہ 25 ہزار کلو ہیروئن کہاں گئی؟انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں اس بندرگاہ پر تین ہزار کلو ہیروئن پکڑی گئی جس کی قیمت 21 ہزار کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔ یہ خبر آج ایک معروف اخبار میں شائع ہوئی ہے کہ پہلے 25 ہزار کلو ہیروئن پکڑی گئی تھی جس کی مالیت ایک لاکھ 75 ہزار کروڑ روپے ہے۔ اس ہیروئن کی کھپت کہاں ہوئی؟ یہ ہیروئن ملک کے نوجوانوں کو تباہ کرنے میں لگی ہے۔ 25 کروڑ روپے کی ہیروئن دہلی پولیس نے جولائی میں پکڑی تھی۔ دہلی پولیس نے اس سال مئی میں ہیروئن بھی پکڑی تھی۔سرجے والا نے کہا کہ یہ حیران کن ہے کہ دو لاکھ کروڑ روپے کی ہیروئین آندھرا پردیش کمپنی کے نام پر آئی ہیں۔ آخر آندھرا پردیش میں ایک بندرگاہ بھی ہے لیکن ہیروئن کی دونوں کھیپ صرف گجرات میںکیوں آئی؟ اس کا مطلب یہ ہے کہ ملک میں منشیات کا کاروبار عروج پر ہے لیکن حکومت کو اس کا علم نہیں ہے۔ جن کے نام پر یہ ہیروئن آئی ہے، کہا جا رہا ہے کہ وہ برائے نام کمیشن پر کام کرتا تھا۔ترجمان نےبتایا کہ پورے معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے اور تحقیقات کا کام سپریم کورٹ کے جج کو سونپا جانا چاہئے۔ کس سیاستدان کو ڈرگ مافیا کی سرپرستی حاصل ہے اور اس میں بندرگاہ کا کیا کردار ہے اس کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔

Related Articles