بی جے پی نے سدھو پر لگے غداری کے الزامات پر کانگریس سے وضاحت مانگی

نئی دہلی، ستمبر۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پنجاب کے سابق وزیراعلی کیپٹن امریندر سنگھ کی طرف سے ریاستی کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو پر لگائے گئے مبینہ ’غداری ‘ کے الزامات کے بعد کانگریس سے وضاحت مانگی ہے۔اتوار کو یہاں بی جے پی کے سینئر لیڈر پرکاش جاوڈیکر نے ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ مسٹر سنگھ نے مسٹر سدھو پر نہایت سنگین الزامات لگائے ہیں۔ کانگریس اعلی کمان کو اس بارے میں اپنا موقف واضح کرنا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ اس معاملے میں کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی خاموش کیوں ہیں۔مسٹر جاوڈیکر نے کہا کہ مسٹر سدھو پاکستان جاکر پاکستانی فوج کے سربراہ قمر جاوید باجوا کے گلے لگے، اس کا حوالہ دیتے ہوئے مسٹر سنگھ نے مسٹر سدھو کو غدار کہا ہے۔ یہ معاملہ پہلے سے تھا ۔انہوں نے کہا کہ ہم کانگریس سے اس معاملہ پر بولنے اور اپنا موقف رکھنے کی مانگ کرتے ہیں۔ کیا کانگریس ان الزامات کا نوٹس لےکر کارروائی کرے گی۔

Related Articles