وزیراعظم مودی آئی پی ایس۔ٹرینی سے کریں گے خطاب
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کے روز سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈمی کی تقسیم اسناد کی پریڈ تقریب میں انڈین پولیس سروسز (آئی پی ایس) کے ٹرینی سے خطاب کریں گے۔
مسٹر مودی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اس تقریب میں شامل ہوں گے۔ اس تقریب کا انعقاد انڈین پولیس سروسز کے 131 ٹرینی کی ٹریننگ کا 42ویں ہفتے کا پہلا مرحلہ مکل ہونے پر کیا جا رہا ہے۔ ان ٹرینی میں 28 خواتین شامل ہیں۔
ان کی ٹریننگ 17 دسمبر 2018 کو شروع ہوئی تھی۔ قبل ازیں انہوں نے سول سروسز کے دیگر ٹرینی کے ساتھ لال بہادر شاستری نیشنل ایڈمنسٹریشن اکیڈمی میں فاؤنڈیشن کورس مکمل کیا تھا۔
ٹرینی کو بیسک کورس میں قانون، تفتیش، انصاف، قیادت، انتظام، جرائم کی معلومات، عوامی انتظام اور داخلی سلامتی، اخلاقیات، انسانی حقوق، جدید ہندوستانی پولیسنگ، فیلڈ کرافٹ، ہتھیار ٹریننگ اور فائرنگ کی ٹریننگ دی جاتی ہے۔