مودی کی سالگرہ کے موقع پر کارکنان لوگوں کو ویکسین لگانے کی ترغیب دیں: نڈا

نئی دہلی, ستمبر ,بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جگت پرکاش نڈا نے بی جے پی کے کارکنوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 17 ستمبر کو پارٹی کے تمام کارکنوں کے لیے ’’ سیوا دیوس ‘‘ منائیں جو وزیراعظم نریندر مودی کی سالگرہ ہے۔ ٹیکے سے محروم لوگوں کو ویکسین سینٹر لے جائیں اور لوگوں کو ویکسین لگانے کی ترغیب دیں۔
مسٹر نڈا نے جمعہ کو یہاں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کی جانب سے شروع کیے گئے ‘راشٹریہ سواستھ سویم سیوک ابھیان’ کا مقصد صحت کے نظام کو مستحکم کرنے اور ملک کو کورونا انفیکشن سے لڑنے میں مدد دینے کے مقصد سے شروع کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کورونا انفیکشن کے دوران مسٹر مودی کی کال پر بی جے پی نے پہلے ‘سیوا ہی سنگٹھن’ پارٹ ون اور پھر ‘سیوا ہی سنگٹھن پارٹ ٹو’ مہم کے تحت تندہی کے ساتھ لوگوں کی خدمت کی۔مسٹر نڈا نے بتایاکہ "بی جے پی نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر کورونا کی تیسری لہر آئے تب بھی ہمیں ایسا نظام بنانا چاہیے کہ ہمارے کارکن سماج کی خدمت کے لیے تیار رہیں۔ اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے 28 جولائی کو پارٹی کارکنوں کو بلا کر میں نے ایک ہدف مقرر کیا ہے اور ایک ذمہ دار سیاسی تنظیم کے طور پر ہم ملک کے دو لاکھ دیہات میں کم از کم 4 لاکھ رضاکاروں کو تیار کریں گے جن میں کم از کم ایک خاتون رضاکار ہوںاور ایک مرد رضاکار ہے تاکہ اگر کوئی تیسری لہر ملک میں آجائے تو ہم اسے لڑنے اور شکست دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔انہوں نے بتایاکہ”صرف 43 دنوں میں ہماری ٹیم نے 6،88،000 رضاکاروں کو رجسٹر اور تربیت دی ہے۔ یہ تمام رضاکار نہ صرف مکمل تربیت یافتہ ہیں بلکہ عملی تربیت بھی حاصل کر چکے ہیں۔ بہت جلد تربیت یافتہ رضاکاروں کی تعداد آٹھ لاکھ سے تجاوز کر جائے گی۔

 

Related Articles