صدر نے ٹیولپ گارڈن کا افتتاح کیا
شملہ، اپریل۔صدر دروپدی مرمو نے منگل کو شملہ کے قریب چھرابڑا میں راشٹرپتی نواس میں تیار شدہ ٹیولپ گارڈن کا افتتاح کیا۔مشوبرا کے قریب راشٹرپتی نواس، جسے پہلے ’پریسیڈینشیل ریٹریٹ‘ کہا جاتا تھا، 23 اپریل 2023 سے شائقین اور سیاحوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔ اس سے سیاح اور عام لوگ بھی یہاں کا دورہ کر سکیں گے اور ٹیولپ گارڈن میں اسٹرانگ، گولڈ، ڈنمارک، ویل مارک، جمبو پنک اور لیپ ٹاپ جیسے ٹیولپس کی مختلف اقسام دیکھ سکیں گے۔محترمہ مرمو نے راشٹرپتی نواس کے احاطے کا دورہ کیا اور دیگر پھولوں اور پودوں کے بارے میں اطلاعات حاصل کیں۔افتتاح کے بعد صدر کے ساتھ گورنر شیو پرتاپ شکلا اور وزیر اعلیٰ ٹھاکر سکھویندر سنگھ سکھو نے بھی ٹیولپ گارڈن کا دورہ کیا۔راشٹرپتی نواس کے نیچر ٹریل اور باغات کو بھی 23 اپریل سے فطرت سے محبت کرنے والوں اور دیگر شائقین کے لیے کھول دیا جائے گا۔ اس کے لیے راشٹرپتی بھون کی آفیشل ویب سائٹ https://visit.rashtrapatibhavan.gov.in پر آن لائن بکنگ کی جا سکتی ہے۔