سری نگر کے چھانہ پورہ میں سی آر پی ایف پر گرینیڈ حملہ، ایک اہلکار اور خاتون زخمی
سری نگر،ستمبر , سری نگر کے چھانہ پوہ علاقے میں جمعے کو مشتبہ جنگجوؤں نے سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک بینکر پر گرینیڈ داغا جس کے نتیجے میں ایک سی آر پی ایف اہلکار اور ایک خاتون زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع نے کہا کہ چھانہ میں جمعے کے روز جنگجوؤں نے سی آر پی ایف کے 29 بٹالین کے ایک بینکر پر گرینیڈ پھینکا۔انہوں نے بتایا کہ اس گرینیڈ حملے میں سی آر پی ایف کا ایک اہلکار اور ایک خاتون آہنی ریزے لگنے سے زخمی ہوگئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کی ہے۔