مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے نینو یوریا کھادکارخانے کی سنگ بنیاد رکھی
رانچی،فروری۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج جھاڑکھنڈ کے بابا بیدھناتھ مندر میں پوجا کی اور اس ک بعد انہوں نے جسی ڈیہہ انڈسٹریل ایریامیں نینو یوریا کھاد کی سنگ بنیاد رکھی۔وزیر داخلہ مسٹر امت شاہ کے بابا مندر کے وی آئی پی گیٹ پر پہنچتے ہی پانڈا دھرمارکشنی سبھاکے صدرڈاکٹر سوریس بھاردواج اور جنرل سکریٹری کارتک ناتھ ٹھاکر نے پھولوں کے گلدستے سے استقبال کیا۔اس کے بعد انتظامی عمارت میں 11پنڈتوں کے ذریعے شنکھ ناد کرکے ان کا استقبال کیا گیا۔ اس کے بعد سیدھے بابا مندر کے حرم میں داخل ہوئے۔ وزیر داخلہ کے ساتھ رکن پالیمنٹ ڈاکٹر نیشی کانت دوبے، مندر مہنت سردار پنڈا گلاب ننداوجھاکے علاوہ ان کے آبائی پنڈت دین ناتھ نرونے، وپل نرونے اور ممبر پارلیمنٹ کے آبائی پنڈت پرمود پرمود شنگار ی موجودرہے۔بعدمیں مرکزی وزیر داخلہ مسٹر شاہ نے جسی ہیڈانڈسٹریل ایریامیں نینویوریاکھادکارخانہ کی سنگ بنیاد رکھی۔اس موقع پرممبر پارلیمنٹ نیشی کانت دوبے اور افکو کے ایم ڈی یو ایس اوستھی موجود تھے۔