ستمبر میں دو بار یوپی آئیں گے مودی

لکھنؤ:ستمبر, آئندہ سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر وزیر اعظم نریندر مودی اسی مہینے دو بار اترپردیش کا دورہ کریں گے۔آفیشیل ذرائع نے بدھ کو بتایا کہ مسٹر مودی 14ستمبر کو اپنے مختصر دورے کے دوران علی گڑھ میں راجا مہندسنگھ ریاستی یونیورسٹی اور دو دیگر پروجکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس دوران وہ سابق وزیر اعلی کلیان سنگھ کے نام پر دھنی پور ہوائی پٹی کا بھی افتتاح کرسکتے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے مجوزہ پروگرام کی تیاریوں کاجائزہ لینے کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور نائب وزیر اعلی ڈاکٹر دنیش شرما نے بدھ کو علی گڑھ کا دورہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ آزادی کے 75ویں سالگرہ کے موقع پر منائے جارہے امرت مہوتسو میں شرکت کرنے مسٹر مودی 26ستمبر کو لکھنؤ آئیں گے۔ وہ اندرا گاندھی پرتشٹھان میں اربن کانکلیو میں بھی شرکت کریں گےاس کے علاوہ بی جے پی صدر جے پی نڈی 11ستمبر کو لکھنؤ میں بوتھ وجئے مہم کا آغازکریں گے۔ وہ ریاست میں 27ہزار 700بوتھ میں سے کسی ایک ک دورہ کریں گے۔ یہ مہم تین مرحلوںمیں چلے گی۔

Related Articles