بنگال کے طلباء امپھال سے بحفاظت کولکاتہ لوٹے: ممتا

کولکتہ، مئی۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پیر کو بتایاکہ امپھال کی سنٹرل یونیورسٹی کے کالج آف ایگریکلچر یونیورسٹی میں زیر تعلیم مغربی بنگال کے 18 طلباء کو ریاستی حکومت کے خرچ پر کولکتہ لایا گیا ہے۔محترمہ بنرجی نے کہا، ”طلبہ کو ایک خصوصی پرواز کے ذریعے امپھال سے کولکاتہ روانہ کیا گیا ہے جو آج (8 مئی) صبح10:15 بجے کولکتہ اتریں گے۔ یہ تمام طلباء ایگریکلچرل کالج سے بی ایس سی/ایم ایس سی/پی ایچ ڈی کر رہے تھے۔ ہمارے عہدیداروں نے کولکتہ کے ہوائی اڈے پر خصوصی ڈیسک پر تمام طلباء کا استقبال کیا اور کولکتہ سے ان کی رہائش گاہ تکپہنچانے کے انتظامات کئے۔انہوں نے مزید کہا،”منی پور میں پھنسے ہوئے دیگر لوگوں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔ کہیں بھی مصیبت میں گھرے لوگوں ہم پوری یکجہتی سے نکالنے کے لیے تیار ہیں۔“اس سے پہلے محترمہ بنرجی نے جمعرات کو منی پور کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، ”یہ سیاست کرنے کا وقت نہیں ہے۔ سیاست اور انتخابات کے لئے انتظار کیا جا سکتا ہے،، لیکن ہمیں اپنی خوبصورت منی پور ریاست کو محفوظ بنانا ہوگا۔“انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ سے منی پور کی صورتحال پر نظر رکھنے اور وہاں امن بحال کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا، ”میں منی پور کے اپنے بھائیوں اور بہنوں سے بھی امن اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کی اپیل کرتی ہوں۔ اگرہم آج انسانیت کو جلا ئیں گے تو کل انسانیت کو نہیں بچاپائیں گے۔“آل ٹرائبل اسٹوڈنٹس یونین منی پور (اے ٹی ایم یو ایم) کے ذریعے منی پور ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف ایک احتجاجی ریلی کے انعقاد کے بعد منی پور جل رہا ہے،جس نے منی پور حکومت کو میتئی کو شیڈیول ٹرائب کی فہرست میں شامل کرنے کے مطالبے پر فیصلہ کرنے ہدایت کی دی۔

Related Articles