ترنمو ل کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ کلیان بنرجی نے پرشانت کشور کی ٹیم کے طریقے کار پر سوالات کھڑے کئے

کلکتہ -ستمبر -ترنمول کانگریس کے تیز طرار ممبر پارلیمنٹ کلیان بنرجی نے پرشانت کشور کے آئی پی اے سی کے کام کاج پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے کہا ہے کہ آپ رپورٹ ضرور دیں مگر جن لوگوں نے کئی دہائیوں تک سی پی آئی ایم کا مقابلہ کیا اور قربانیاں دیں انہیں بدنام نہ کریں اور اس سے پارٹی کمزور ہوگی۔ بنگال اسمبلی انتخابات میں پرشانت کشور کی ٹیم کی محنت کو سراہا گیا تھاکہ انہوں نے ایسی حکمت عملی بنائی کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے بھاری بھرکم ٹیم ممتا بنرجی کے سامنے ڈھیر ہوگئی اور انہوں نے جو دعویٰ کیا تھا کہ بی جے پی 100سیٹ تک نہیں پہنچ پائے گی وہ صحیح ثابت ہوا۔اسمبلی انتخابات کے بعد پرشانت کشور کے آئی پیک کو 2024تک ترنمول کانگریس کےلئے کام کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔اس کے علاو ہ تری پورہ میں بھی آئی پییک کام کررہی ہے ۔ترنمول کانگریس کےلئے سروے کیا ہے۔ ہگلی کے سری رام سے پور ممبر پارلیمنٹ کلیان بنرجی ترنمول کانگریس کے قانونی ٹیم کا حصہ ہیں، اکثر پارٹی اور حکومت کی نمائندگی عدالتوں میں کرتے ہیں ۔کلیان بنرجی نے پرشانت کشور کی ٹیم کے طریقہ کار پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ میں معذرت کے ساتھ کہتا ہو ں کہ آئی پیک کا طریقہ کار قابل قبول نہیں ہے ۔میں نہیں جانتا کہ کون ایماندار ہے اور کون بے ایمان وہ ضرور رپورٹ بھیجیں مگرمیری صرف ایک درخواست ہے ، آپ رپورٹ دیں۔ لیکن جنہوں نے 36-40 سالوں تک ممتا بنرجی کے ساتھ رہے ہیں سی پی آئی ایم کی گولیوں کا مقابلکہ کیا ہے ان کی قربانی کو ضائع نہیں کرسکتے ہیں۔ترنمول کانگریس کو کمزور نہ کریں۔ براہ کرم صحیح رپورٹ دیں۔ ہم نے ممتا بنرجی کی ٹیم کو محبت سے بنایا۔ کلیان بنرجی کے تبصرے سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ ترنمول کانگریس میں اس وقت سب کچھ صحیح نہیں چل رہا ہے۔ان کے اس تبصرے کو کافی اہم سمجھا جارہا ہے کہ کیا انہیں سری رام پور سے ٹکٹ نہیں دیا جائے گا۔

Related Articles