وزیرداخلہ امت شاہ کورونا کے بعد کی نگرانی کیلئے ایمس میں داخل

نئی دہلی ، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو پیر کی شب دیر گئے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں داخل کرایا گیا۔

ایمس کی جانب سے منگل کی صبح جاری ہیلتھ بلیٹن میں کہا گیاہے کہ ’’وزیر داخلہ کو کوڈ 19 کے بعد کی نگرانی کے لئے داخل کرایا گیا ہے۔ وہ ٹھیک محسوس کررہے ہیں اور اسپتال سے اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔‘‘
14 اگست کو کووڈ19 کی رپورٹ نگیٹیو آنے کے بعد انہیں گروگرام کے میدانتا اسپتال سے چھٹی ملی تھی۔
مسٹر شاہ کو دو بجے کے قریب ایمس کے پرانے پرائیویٹ وارڈ میں داخل کرایا گیا تھا۔ان کا علاج ایمس کے ڈائرکٹر،ڈاکٹررندیپ گلیریا کی نگرانی میں ہورہاہے۔
14 اگست کو امت شاہ کو کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کے بعد اسی دن میندانتا اسپتال سے فارغ کردیا گیا تھا۔ وہ ڈاکٹروں کے مشورے پر گھر میں آرام کررہے تھے ۔ خیال رہے وزیر داخلہ 2 اگست کو کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔

 

Related Articles