غازی آباد:سڑک حادثے میں 5افراد کی موت،2زخمی

غازی آباد: اترپردیش کے ضلع غازی آباد کے تھانہ مسوری علاقے میں نیشنل ہائی وے۔9 کے دہلی۔میرٹھ روڈ پر پیش آئے سڑک حادثے میں ایک ہی کنبے کے پانچ افرادکی موت ہوگئی جبکہ دیگر دو افراد زخمی ہوگئے۔سرکل افسر کملیش پنڈے کے مطابق پیر کی دیر رات تقریبا 10بجے پولیس کو اطلاع ملی کی دہلی میرٹھ نیشنل ہائی وے پر ایک ٹرک اور کار کی آمنے سامنے کی ٹکر ہوگئی۔ اطلاع کی بنیاد پر مقامی پولیس فورا موقع پر پہنچی اور کار میں پھنسے سبھی افرد کو باہر نکال کر اسپتال میں داخل علاج کرایا۔ اسپتال میں ڈاکٹروں نے پانچ افراد کو مردہ قرار دے دیا جبکہ دیگر دو زخمیوں کا علاج جاری ہے۔سرکل افسر کے مطابق آلٹو کار میں دو کنبے کے چار بڑے اور تین بچے سوار تھے۔ دونوں ہی کنے ہریدوار سے واپس لوٹ رہے تھے۔ مہلوکین کی شناخت آشیش(35)ولد بی پی سنہا، شلپی(30)بیوی آشیش، دیو(ایک سال)ولد آشیش)،سونو(30)ولد دلبیر اور پری(11)بنت سونو کے طور پر کی گئی ہے۔سی او نے بتایا کہ تھانہ اندرا پورم علاقے کے مکن پور میں رہنے والے آشیش، شلپی، دیو، سونو،پری، ندھی اور ایک بچی یعنی کل چار بڑوں اور تین بچوں سمیت سات افراد ہریدوار سے گھر لوٹ رہے تھے۔ اسی دوران مسوری علاقے میں بے قابو ٹرک سے کار ٹکرا گئی۔پولیس نے مہلوکین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہیں۔

Related Articles