گورنر اسمبلی کے وقار کو نقصان پہنچارہے ہیں:اسپیکر بنگال اسمبلی

کلکتہ،-ستمبر,پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیر مین کی تقرری سے متعلق اسمبلی کے سیکریٹریٹ کو گورنر جگدیپ دھنکر کے خط پر تبصرہ کرتے ہوئے اسمبلی کے اسپیکر بمان نے کہا ہے کہ گورنر جگدیپ دھنکرگورنر کے عہدہ کی توہین کرنے کے ساتھ اسمبلی کا وقار خراب کر رہے ہیں۔گورنر آئینی ادارے کی شان کو برباد کر رہے ہیں۔بمان بندو پادھیائے نے کہا کہ ہم نے بار بار گورنر سے اپیل کی ہے کہ ہرایک آئینی دائرہ میں رہ کر کام کریں مگر گورنر مستقل اپنے حدود سے تجاوز کررہے ہیں۔اسمبلی کے معاملات میں مداخلت کرنے کا انہیں کوئی حق نہیں نہیں ہے واضح رہے کہ مکل رائے نے بی جے پی کے ٹکٹ پر کرشنا نگر شمالی اسمبلی حلقہ سے الیکشن جیتا تھا۔ اس کے بعد وہ بی جے پی چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں واپس آگئے۔ ایم ایل اے کا عہدہ نہیں چھوڑا۔ مکل رائے کو قانون ساز اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بھی نامزد کیا گیا۔ اس عہدے کے لیے نامزدگی کے لیے پارٹی کے نمائندے کی منظوری درکار ہے۔ لیکن بی جے پی نے کوئی منظوری نہیں دی۔گورنر نے اس معاملے پر اسمبلی کو خط لکھ کر کہا تھا کہ پارلیمانی نظام کے وقار کو برقرار رکھنے کے لیے صحیح فیصلہ کرنے دیں۔ ترنمول کانگریس لیڈر تاپس رائے نے کہا۔ گورنر اچانک خاموشی توڑ کرسیاست کررہے ہیں۔

Related Articles