کٹھوعہ: مار گرائے گئے ڈرون سے سا ت سٹکی بم اور سات یو بی جی ایل گرینیڈ ضبط کئے گئے : اے ڈی جی پی جموں

جموں،مئی۔ جموں وکشمیر پولیس کے اہلکاروں نے اتوار کی صبح کٹھوعہ کے تالی ہریا چیک علاقے میں ایک پاکستانی ڈرون کو مارگرایا اور تباہ شدہ ڈرون سے سات سٹکی بم اور سات یو بی جی ایل گرینیڈ برآمد کرکے ضبط کئے گئے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک بڑے ملی ٹینٹ منصوبے کو ناکام بنایا گیا ہے۔ اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ نے بتایا کہ کٹھوعہ کے پولیس اسٹیشن راجباغ کے تحت آنے والے علاقے تالی ہریا چیک علاقے میں سیکورٹی فورسز نے سرحد پار سے ایک ڈرون کو اس طرف آتے ہوئے دیکھا۔ انہوں نے بتایا کہ سلامتی عملے کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں ڈرون کو مار گرایا گیا۔انہوں نے کہا کہ مستعد اہلکاروں نے ایک بڑی دہشت گردانہ کارروائی کو ٹالتے ہوئے ایک پاکستانی ڈرون مار گرایااُن کے مطابق گرائے جانے والے ڈرون کی تلاشی کے دوران سات سٹکی بم اور سات یو بی جی ایل گرینیڈ برآمد کرکے ضبط کئے گئے ۔دریں اثنا ایس ایس پی کٹھوعہ نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ کٹھوعہ میں مستعد پولیس اہلکاروں نے ایک بڑی دہشت گردانہ کارروائی کو ٹالتے ہوئے ایک پاکستانی ڈرون کو مار گرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ڈرون کے ذریعے گولہ بارود سرحد کے اس پار بھیجے جار ہے تھے انہوں نے بتایا کہ خفیہ اطلاعات ملی تھیں کہ پاکستان کی جانب سے ڈرونز کی مدد سے ہتھیار و بارود سرحد کے اس پار بھیجنے کی کوششیں ہوں گی۔ اس کے پیش نظر فورسز کو الرٹ کیا گیا تھا اور سرحد پر چوکسی بھی بڑھا دی گئی تھی۔

Related Articles