پیرو کا روس کی اسپوتنک وی ویکسین تیار کرنے کا فیصلہ

بیونس آئرس ، لاطینی امریکی ملک پیرو کورونا وائرس کی روسی اسپوتنک وی ویکسین تیار کرے گا، اس حوالہ سے دونوں ممالک کے درمیان اتفاق ہوگیا ہے۔
یہ اطلاع پیرو کے صدر پیڈرو کاسٹیلو نے دی ہے۔ انہوں نے کہا ’’ویکسینیشن کے بغیر مکمل معاشی بحالی نہیں ہوگی … میں آپ کو آگاہ کرتا ہوں کہ پیرو اور روس کی حکومتوں کے درمیان مذاکرات کے نتیجے میں ملک میں اسپوتنک وی ویکسین کی تیاری کے لیے ایک پلانٹ کھولنے پر اتفاق کیا گیا ہے‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ روس کی اسپوتنک وی ویکسین کے کورونا وائرس کے ڈیلٹا ورژن کے خلاف 83 فیصد تک موثر ہونے کے دعوے کے بعد اس ویکسین کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔ روسی وزیر صحت میخائل مرشکو نے یہ دعویٰ کچھ عرصہ قبل کیا تھا۔ اس کے علاوہ اسپوتنک وی کی مینوفیکچرنگ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ویکسین کورونا وائرس کے تمام نئے ویرینٹ کے خلاف موثر ہے۔

Related Articles