مچھروں کی نسل سباتھی کی خوبصورتی آپ کوحیران کردے گی

لندن،06ستمبر-یہ سباتھی نسل کے مچھر کی ایک قسم ہے جو وسطی اور جنوبی امریکہ میں پائی جاتی ہے۔آپ اس کی خوبصورتی پر حیران ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے۔ یہ مادہ مچھر ہے، اس کی فر سے بھرپور ٹانگیں اور جھلملاتے قوس قزح کے رنگ اسے حیران کن حد تک خوبصورت بناتے ہیں۔بدقسمتی سے یہ خوبصورت مچھر ان گرم علاقوں میں بہت سی بیماریاں پھیلانے کا بھی ایک ذریعہ ہے۔یہ تصویر کینیڈا کے علاقے اونٹاریو کے رہائشی گل ویزن نے لی۔ ان کے مطابق سباتھی مچھر ہلکی سی جنش یا آہٹ پرروشنی منعکس کرنا کم کر دیتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کو انتہائی ساکت رہنا پڑتا ہے اور اس کے ساتھ ہی آپ کو کیمرے کی فلیش لائٹ جلتے ہی مچھروں کے اڑنے سے اپنے آپ کو بچانے کے لیے بھی تیار رہنا پڑتا ہے۔خوش قسمتی سے آپ کبھی ایک مچھر کے ساتھ اکیلے نہیں ہوتے کیونکہ اکثر اوقات درجنوں مچھر آپ کے سر پر منڈلا رہے ہوتے ہیں۔یہ مچھر ڈینگی اور پیلا بخار پھیلانے کا ذریعے بنتے ہیں۔تصویر میں غور کریں کہ مچھر کے پیر کس طرح اکڑے ہوئے ہیں جب وہ خون چوس رہا ہے۔ یہ مچھر خون چوستے وقت اپنے ارد گرد سے انتہائی چوکس رہتے ہیں تاکہ جب کبھی کوئی خطرہ نظر آئے وہ فوری طور پر اڑ جائیں۔ ان کی حس بہت تیز ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کی ٹانگوں پر بہت فر ہوتی ہے ان کی افادیت کے بارے میں علم نہیں لیکن زیادہ امکان یہ ہی ہے کہ انھیں وہ مخالف جنس کو متوجہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔دنیا میں 3300 مختلف اقسام کے مچھر پائے جاتے ہیں۔ ان میں بہت کم لوگ دلچسپی رکھتے ہیں۔ ہم میں سے کوئی بھی ان کو مارتے وقت رک کر ان کا قریب سے مشاہدہ کرنے کی کوشش نہیں کرتا۔

Related Articles