ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 3کروڑ 30لاکھ اور ہلاکتیں 4لاکھ 5 ہزار سے متجاوز

نئی دہلی ، 6 ستمبر , ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا اور ہلاکت خیز کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد نئے کیسز سے زیادہ تھی اور اس دوران 44 ہزار لوگوں نے اس وبا کو شکست دی۔اتوار کو ملک میں 25 لاکھ 23 ہزار 89 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی۔ اب تک 68 کروڑ 75 لاکھ 41 ہزار 768 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 38،948 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 30 لاکھ 86 ہزار 621 ہو گئی ہے۔ اس دوران 43 ہزار 903 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد تین کروڑ 21 لاکھ 82 ہزار ہو گئی ہے۔اسی عرصے میں ایکٹیو کیسز5174 سے گھٹ کر 4 لاکھ 4 ہزار 874 ہو گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 308 مریضوں کی موت کی وجہ سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4،05،989 ہوگئی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی شرح گھٹ کر 1.23 فیصد ہو گئی ہے ، جبکہ صحت یابی کی شرح 97.44 فیصد اور اموات کی شرح 1.33 فیصد ہے۔ریاست مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز 1926 سے گھٹ کر 53633 رہ گئے ہیں۔ دریں اثنا ریاست میں 5916 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا سے شفایاب لوگوں کی تعداد بڑھ کر 6294767 ہوگئی ہے ، جبکہ 67 مریضوں کی موت کے باعث ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 137774 ہوگئی ہے۔قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز تین سے گھٹ کر 351 رہ گئے ہیں جبکہ اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 1412526 ہوچکی ہے۔ اس جان لیوا وبا کی وجہ سے قومی راجدھانی میں 25082 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ریاست کیرالہ میں ایکٹیو کیسز2273 سے گھٹ کر 248346 رہ گئے ہیں اور 28900 مریضوں کی صحت یابی سے کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 3937996 ہوگئی ہے ، جبکہ مزید 74 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 21496 ہوگئی ہے۔ریاست کرناٹک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 245 سے گھٹ کر 17527 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں آٹھ مریضوں کی موت کے ساتھ ہی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 37409 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2900228 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ریاست تمل ناڈو میں فعال کیسز کی تعداد 33 سے گھٹ کر 16282 ہو گئی ہے اور 18 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 35018 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2571378 مریض وبا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ریاست آندھرا پردیش میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 275 سے گھٹ کر 15158 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 1992256 تک جا پہنچی ہے ، جبکہ اب تک اس وبا کی وجہ سے 13911 افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ریاست مغربی بنگال میں ہلاکت خیزکورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 22 سے گھٹ کر 8652 رہ گئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے کل 18502 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 1524917 مریض صحت مند ہو ئے ہیں۔ ریاست تلنگانہ میں ایکٹیو کیسز 5545 ہیں ، جبکہ اب تک 3884 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ وہیں اس ریاست میں اب تک 650114 افراد وبا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ریاست چھتیس گڑھ میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 368 ہیں۔ وہیں اب 990711 لوگ کورونا سے شفایاب جبکہ مرنے والوں کی تعداد 13556 ہے۔ریاست پنجاب میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز 341 پر رہ گئے ہیں اور صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 584033 ہو گئی ہے جبکہ 16439 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ریاست گجرات میں ایکٹیو کیسز 146 ہیں اور اب تک 815262 مریض ہلاکت خیز وبا سے شفایاب جبکہ اس وبا کی وجہ سے اب تک 10082 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔بہار میں کورونا وائرس کے 65 کیسز ہیں اور اب تک 716033 لوگوں نے کورونا کو شکست دی ہے جبکہ اب تک 9655 افرد کی موت ہوچکی ہے۔

Related Articles