کرسمس 2019 کے بعد بنک ہالیڈے پر پے منٹس کارڈز کا بہت زیادہ استعمال

لندن 05ستمبر۔ برطانویوں نے کورونا وائرس کوویڈ 19 پینڈامک کی آمد سے قبل کرسمس 2019 کے بعد کسی مرحلے میں گزشتہ ہفتے اپنے پے منٹس کارڈز کا زیادہ استعمال کیا۔ بارکلے کارڈ کے تازہ ترین ڈیٹا سے پتہ چلا کہ اس بنک ہالیڈے پر ٹرانزکشنز گزشتہ سال کے اسی وقت کے مقابلے میں 14.4 فیصد زیادہ تھیں۔ بارکلے کارڈ، جو برطانیہ میں ڈیبٹ اینڈ کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خرچ کئے جانے والے تین پونڈ میں سے ایک پونڈ یعنی ایک تہائی کو پراسس کرتا ہے، کا کہنا ہے کہ یہ ٹرانزکشنز 2019 کے اسی ہالیڈے کے مقابلے میں 9.4 فیصد زیادہ تھیں۔ پے منٹس پرووائیڈر بارکلے کارڈ کا کہنا ہے کہ ہفتہ اور اتوار دونوں دن اس نے کرسمس 2019 کے بعد کسی بھی تاریخ کے مقابلے میں زیادہ ٹرانزکشنز پراسس کی ہیں۔ بارکلے کارڈ پے منٹس چیف ایگزیکیٹو راب کیمرون نے کہا کہ ہم نے کرسمس 2019 کے بعد سے ٹرانزکشنز کا اتنا بھاری والیوم نہیں دیکھا تھا، جو کورونا وائرس پینڈامک سے قبل آخری بڑا شاپنگ سنگ میل تھا۔ یہ ٹرانزکشنز زیادہ مثبت وقت آنے کی مستحکم وقت آنے کی امید افزا علامت ہے اور جب کورونا وئرس لاک ڈائون پابندیوں کے بعد برطانوی بزنسز دوبارہ بھرپور قوت کے ساتھ کام کریں گے تو ان میں زیادہ استحکام اور انحصار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹرانزکشنز بزنسز کے پھلنے پھولنے کا ثبوت ہے۔ لیڑر اینڈ انٹرٹینمنٹ بزنسز کو خاص طور پر فروغ ملا ہے۔ 2020 میں اگست بنک ہالیڈے کے مقابلے میں ٹرانزکشنز والیوم میں 37.2 فیصد اضافہ ہوا جبکہ 2019 کے اسی دورانئے کے مقابلے میں 26.8 فیصد بڑھا۔ فوڈ اینڈ ڈرنکس سیکٹر میں 2019 کے 14.5 فیصد کے مقابلے میں 20.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ راب کیمرون نے کہا کہ اس سیکٹر میں ہم نے خاص طور پر زیادہ استکام دیکھا ہے۔ لیڑر اینڈ انٹرٹینمنٹ اور فوڈ اینڈ ڈرنک سیکٹر کی گروتھ سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کنزیومرز کی جشن منانے کی بھوک میں کمی نہیں ہوئی ہے۔ کیمرون نے کہا کہ کورونا پابندیوں میں نرمی کے بعد حالیہ مہینوں میں معیشت دوبارہ کھلنا شروع ہوئی ہے۔ سرگرمیاں بحال ہو رہی ہیں اور بعض کیسز میں یہ کورونا وائرس پینڈامک سے پہلے کی سطح سے زیادہ ہیں۔ انگلینڈ میں اپریل کے دوران تیسرے کورونا لاک ڈائون میں نرمی کا آغاز ہوا تھا، پبس میں کچھ آئوٹ ڈور سروسز کی اجازت دی گئی تھی اور پابندیوں میں مرحلہ وار نرمی کے بعد جولائی میں تمام پابندیاں ختم کر دی گئیں۔

Related Articles