بھارتی خاتون ٹیبل ٹینس پلیئر کا کوچ پر میچ فکسنگ کا الزام
نئی دہلی ،۴ستمبر,بھارت کی ٹیبل ٹینس پلیئر مانیکا بٹرا نے اپنے کوچ پر میچ فکس کرنے کا مطالبہ کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ مانیکا کا کہنا ہے کہ کوچ سومیادیپ رائے نے انہیں مارچ میں قطر میں اولمپکس کوالیفائنگ رائونڈ میں جان بوجھ کر ہارنے کا کہا تھا، اسی بنا پر اولمپکس کے دوران کوچ کی مدد لینے سے انکار کیا تھا۔ یہ الزام انہوں نے بھارتی فیڈریشن کی جانب سے اس متعلق مانیکا کو جاری اظہار وجوہ کے نوٹس کے جواب میں لگایا ہے۔ مانیکا کے مطابق مذکورہ میچ کوچ کے ایک زیر تربیت کھلاڑی کے خلاف تھا، کوچ کا مقصد اسیاولمپکس میں جگہ دلانا تھا۔ دوسرے لفظوں میں اسے میچ فکسنگ کہا جاسکتا ہے۔ اس متعلق بھارتی ٹیبل ٹینس فیڈریشن کا کہنا ہے کہ یہ الزام سومیا دیپ کے خلاف ہے انہیں ہی اس کا جواب دینا چاہیے۔