مودی نے پروین کمار سے بات کرکے مبارکباد دی

نئی دہلی ، 3 ستمبر .وزیراعظم نریندرمودی نے ٹوکیو پیرالمپکس میں مردوں کے ہائی جمپ مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے پروین کمارسے بات کر کے انہیں مبارکباد دی ہے۔وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق مسٹر مودی نے پروین کمار سے بات کر کے انہیں چاندی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے پروین کمار کی محنت اور ان کے کوچ اوراہلخانہ کی جانب سے ملے تعاون کی بھی تعریف کی۔پروین کمار نے نیک خواہشات اور مبارکباد کے لیے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔قابل ذکر ہے کہ پروین کمار نے ٹوکیو پیرالمپکس میں مردوں کے ہائی جمپ ٹی 64 مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے ۔

Related Articles