صحت کے بہتر ڈھانچہ کا کورونا اموات سے کوئی براہ راست تعلق نہیں: وزارت صحت
نئی دہلی، صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے آج کہا ہے کہ صحت عامہ کے بہتر ڈھانچے کا کورونا کی وجہ سے ہونے والی موت سے براہ راست کوئی رشتہ نہیں ہے لیکن اموات کی شرح کو کم کرنے کے لئے ضروری ہے بروقت علاج ملے –
مرکزی صحت سکریٹری راجیش بھوشن نے منگل کے روز منعقدہ ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ مہاراشٹر کے شہری علاقوں میں صحت کی بہتر سہولیات کے باوجود وہاں کورونا کی وجہ سے اموات کے زیادہ معاملات زیادہ ہونے سے متعلق پوچھے گئے سوال کہا کہ بہتر صحت کی سہولتیں کورونا کی وجہ سے موت کو نہیں روک سکتیں۔
انہوں نے کہا ، "اگر ہم ہندوستان سے باہر یورپ کے ممالک پر نگاہ ڈالیں تو ، فرانس ، اٹلی اور اسپین میں صحت عامہ کا نظام ، اسپتالوں کا نظام ہمارے ملک سے نسبتا بہتر تھا۔ اس کے باوجود کورونا کی وجہ سے بڑے پیمانے پر اموات ہوئیں۔ ”