ممبئی:جامع مسجد کے متصل مشہور تجارتی بازار عبد الرحمن اسٹریٹ میں کئی عمارتیں آتشزدگی کی زد میں

ممبئی ،5 اکتوبر (یواین آئی) جنوبی ممبئی کے مشہور تجارتی علاقے کرافورڈ مارکیٹ میں واقع تاریخی جامع مسجد سے متصل عبد الرحمن اسٹریٹ میں کٹلری مارکیٹ میں ایک تین منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی اور 24 گھنٹے گزر جانے کے باوجود اس پر قابو نہیں پایا جاسکاہے۔سیک چشم دید ارشاد نظام الدین نے کہاکہ اسماعیل منزل نامی عمارت کے گراؤنڈ فلور پرکٹلیری مارکیٹ واقع ہے اور عمارت کے مکینوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے،جبکہ آتشزدگی سے بھاری نقصان ہواہے۔
کٹلیری مارکیٹ کے ایک اور دکاندار آفتاب عرفان نے کہاکہ عمارت میں پہلی منزل پر واقع ان کے گودام کو بھی نقصان پہنچا ہے۔آگ کی وجہ سے عمارت کے کئی حصے دھنس گئے ہیں اور فائر بریگیڈ کے عملے کو کافی دشواریاں پیش آرہی ہیں۔
بی ایم سی فائر بریگیڈ کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ آگ اتوار کی شام ساڑھے چار بجے لگی تھی،لیکن 24 گھنٹے سے زیادہ کا وقت گزر چکا ہے لیکن آگ پر قابوپایا نہیں جاسکا ہے۔مذکورہ عمارت میں لکڑی کا استعما کیا گیا ہے اور آگ 30 گھنٹے سے الگ رہی ہے۔
آگ پر قابو پانے کے لیے موقع پر 15 فائر ٹینڈر اور 17 جمبو ٹینکر موجود ہیں۔ آگ لگنے پر 07 افراد کو عمارت سے بچایا گیا۔ فائر فائٹنگ کے ایک افسر کو اسپتال میں داخل ہونا پڑا کیونکہ دم گھٹنے کی وجہ سے اس کی حالت خراب ہوگئی تھی۔اسپتال میں علاج کے بعداسے فارغ کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق
اتوار کی دوپہر ایک دکان میں ایک معمولی بجلی کا شاٹ سرکٹ ہواتھا،لیکن جو پیر کے اوقات میں بڑے علاقے میں پھیل گئی۔بدقسمتی سے ، آگ نے اس عمارت سے ملحقہ تین عمارتوں کو اپنی۔لپیٹ میں لے لیا ہے اور فائر بریگیڈ کے عہدیداروں نے اسے سطح 4 کی آگ قرار دیا ہے۔یہ ایک تجارتی مرکز ہے اور قلب شہر واقع ہے ، فائر فائٹنگ آپریشنز کے بارے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
فائر ڈیپٹ کے مطابق ، یہ ایک پرانا ڈھانچہ ہے اور عمارت کا بڑا حصہ لکڑی سے بنا ہوا ہے۔ تو عمارت کا ایک بہت بڑا حصہ گر گیا ہے اور دوسرا حصہ خطرناک طور پر کھڑا ہے۔ چنانچہ فائر افسران کو عمارت میں داخل ہونا مشکل ہو رہا ہے۔آگ پر قابو پالنے کے لئے نو فائر انجن ، سات جمبو ٹینکر ، دو ٹرن ٹیبل سیڑھی ، دو ہوائی سیڑھی پلیٹ فارم ، کوئیک رسپانس وہیکل (کیو آر وی) موقع پر پہنچ گئے۔بدقسمتی سے ، آگ اس سے ملحقہ تین عمارتوں میں پھیلی اور فائر بریگیڈ کے عہدیداروں نے اسے سطح 4 کی آگ قرار دیا ہے۔ بہت سے تجارتی یونٹ علاقے میں واقع ہیں۔

Related Articles