دنیا میں کورونا سے 2.70 کروڑ افراد متاثر ، 8.82 لاکھ سے زیادہ افراد کی موت

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی،دنیا میں کورونا وائرس (کوویڈ-19) سے متاثرہ افراد کی تعداد 2.70 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے اور ، 8.82 لاکھ سے زیادہ افراد کی موت ہوچکی ہے۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، کورونا سے اب تک 27،02323 افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 88،2053 افراد دنیا بھر میں ہلاک ہوچکے ہیں ۔
عالمی سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں ، کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 6275643 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 188932 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ برازیل میں 4،137521 افراد متاثر اور 126،650 افراد کی موت ہوچکی ہے ۔
اس کے ساتھ ہی ، ہندوستان میں یہ وبا تیزی سے بڑھ رہی ہے اور ہندوستان میں کورونا کے مسلسل دوسرے دن 90 ہزار سے زیادہ معاملے درج ہوئے ہیں ، اور برازیل کو پیچھے چھوڑ کر امریکہ کے بعد دنیا کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک بن گیا ہے۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی پیر کے روز جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ، متاثرہ افراد کی تعداد 4204613 ہوگئی ہے ، جس سے کورونا انفیکشن کے 90،802 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔ وہیں 1،016 مریضوں کی ہلاکت کے سبب مرنے والوں کی تعداد 71642 ہوگئی ہے۔
روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1،022228 تک جا پہنچی ہے اور 17،768 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پیرو میں کورونا کی وبا پھیلنے کا سلسلہ بدستور بڑھتا جارہا ہے اور یہ کورونا سے متاثر ہونے میں پانچویں نمبر پر آگیا ہے۔ اب تک 683،702 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 29،687 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

 

Related Articles