کوویت کے ولی عہد ملک کے نئے امیر منتخب

کوویت: کوویت کے ولی عہد نواف الاحمد الجابرالصباح نے بدھ کو نئے حکمراں کی حیثیت سے آئینی حلف لیا۔
ولی عہد کا نیا امیر بننا منگل کو ہی طے ہوگیا تھا۔کوویت کے امیرشیخ صباح الاحمد الصباح کے انتقال کے بعد حکومت نے منگل کو ہنگامی میٹنگ بلائی تھی جس میں نئے امیر کا نام طے کیا گیا۔
کوویتی قانون کے مطابق امیر کے انتقال کے بعد ان کے وارث خودبخود جانشین بن جاتے ہیں۔نیشنل اسمبلی میں حلف لینے کے بعد نئے امیر کے اختیارات نافذ ہوتے ہیں۔
امیر کا امریکہ میں علاج ہورہا تھا اور مقامی وقت کے مطابق انہوں نے نو بجے آخری سانس لی۔انہوں نے سال 2006 سے کوویت پر حکمرانی کی۔
مرحوم امیر نے بہت مختصر وقت کے لیے وزیراعظم کا عہدہ بھی سنبھالا اور کئی سالوں تک وہ وزیرخزانہ بھی رہے۔بیمار ہونے کے بعد 18 جولائی کو انہیں کوویت کے اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ان کے دوٹیومر نکالے گئے اور بعد میں علاج کے لیے انہیں 23 جولائی کو امریکہ لے جایا گیا۔
ستمبر 2014 میں اقوام متحدہ نے انسانی کاموں میں مسلسل کوششوں کے لیے امیر کو انسانی لیڈر کا خطاب بھی دیا تھا۔

Related Articles