کورونا ویکسین چند ہفتوں میں مل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن،  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ملک کورونا ویکسین بنانے سے صرف چند ہفتوں کے فاصلے پر ہے اور جلد ہی یہ ویکسین تیار کر لی جائے گی۔
ٹرمپ نے منگل کو صدارتی انتخابات کے لئے ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن کے ساتھ پہلی صدارتی بحث کے دوران یہ بات کہی۔ انہوں نے گفتگو کے دوران کہا ’’اب ہم کورونا ویکسین سے صرف چند ہفتوں کے فاصلے پر ہیں۔‘‘
اس کے جواب میں جو بائیڈن نے کہا ’’میں ان پر یقین نہیں کرتا‘‘۔
امریکہ میں جان لیوا کوروناوائرس سے 2.05 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
امریکہ میں اس مہلک ترین وبا نے خوفناک شکل اختیار کرلی ہے اور اب تک 71 لاکھ سے زائد یادہ افراد اس وبا کی زد میں آچکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 2،05،895 جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 71 لاکھ سے تجاوز کر کے 71،86،527 ہوگئی ہے۔

Related Articles