راجستھان کا ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ

شارجہ ، راجستھان رائلز کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے اتوار کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں آئی پی ایل 2020 کے نویں میچ میں کنگز الیون پنجاب کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا انتخاب کیا ہے۔
راجستھان رائلز نے اپنی پلئینگ الیون میں دو تبدیلیاں کیں اور اس میچ کے لئے یشسوی جیسوال اور ڈیوڈ ملر کی جگہ جوز بٹلر اور انکت راجپوت کی واپسی ہوئی۔
دوسری طرف کے ایل راہل کی قیادت میں کے پنجاب اس میچ کے لئے بغیر کسی تبدیلی والی ٹیم کے ساتھ میدان میں اترا ہے ۔
ٹیمیں :
راجستھان رائلز: جوز بٹلر ، اسٹیون اسمتھ (کپتان ) ، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر) ، رابن اتھپا ، راہل تیوتیا ، ریان پراگ ، ٹام کیورن ، جوفرا آرچر ، شریس گوپال ، جے دیو انادکت ، انکت راجپوت
کنگز الیون پنجاب: مینک اگروال ، لوکیش راہل (وکٹ کیپر) ، نکولس پورن ، گلین میکسویل ، کرون نائر ، سرفراز خان ، جیمز نیشام ، مورگن اشون ، روی بشنوئی ، محمد سمیع، شیلڈن کوٹریل

Related Articles