چین میں کوئلہ کے کان حادثے میں 16 کانکنوں کی موت

بیجنگ، چین کے جنوب۔مغرب میں کیجیانگ ضلع کے چونگ کنگ میونسپلٹی میں اتوار کی صبح ایک کوئلے کےکان میں زہریلی گیس کاربن مونوآکسائڈ کی سطح زیادہ بڑھنے کی وجہ سے کم سے کم 16 کانکنوں کی موت ہوگئی۔
مقامی افسران نے بتایا کہ کیجیانگ ضلع کے سونگ جاؤ کان میں کوئلہ جلائے جانے سے کاربن مونوآکسائڈ کی سطح محفوظ حد سے زیادہ ہوگئی۔ یہ کان ایک مقامی انرجی کمپنی کی ہے۔ زہریلی گیس کی سطح میں اضافہ ہونے سے کان میں 17 لوگ پھنس گئے جن میں سے 16 کی موت ہوگئی اور ایک شخص کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔ واقعہ کی وجوہات کی جانچ کی جارہی ہے۔

Related Articles