روہن بوپنا اپنےجوڑی دارکے ساتھ یو ایس اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچے

نیو یارک،6 ستمبر(یواین آئی) ہندوستان کے روہن بوپنا اپنے جوڑی دار کینیڈا کے ڈینس شاپووالووف نے ہفتہ کو پہلا سیٹ ہارنے کے بعد حیرت انگیز واپسی کی اور اس جوڑی نے اگلے دو سیٹ جیت کر سال کے آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔
روہن بوپنا نے ہندوستان کے ٹاپ کھلاڑی سمت ناگل اور ڈبلزکے کھلاڑی دوج شرن کی جوڑی کو شکست دینے کے بعد آخری آٹھ میں جگہ بنا کر اگلے راؤنڈ میں پہنچنے کی امیدوں کو برقرار رکھا ہے۔
بوپنا اور شاپووالوف نے دوسرے دور کے مقابلہ میں چھٹی سیڈ جوڑی جرمنی کے کیون کراوٹز اور آندریاس مائس کی چھٹی سیڈ جوڑی کو 3-6، 4-6،6-4 سے شکست دی۔ فاتح جوڑی نے یہ مقابلہ ایک گھنٹے 47 منٹ میں جیت لیا۔
جمعہ کو پہلے راؤنڈ میں بوپنا اور شاپووالوف نے امریکی جوڑی ارنسٹ اسکوبیڈو اور نوح روبن کو ایک گھنٹہ 22 منٹ میں 6-2 ، 6–4 سے شکست دی تھی۔
بوپنا اور شاپووالوف نے دوسرے میچ میں پہلا سیٹ گنوانے کے بعد اگلے دو سیٹوں میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور حریف جوڑی سے کم غلطیاں کیں۔ بوپنا اور شاپو والوف کی جوڑی کاسیمی فائنل میں جگہ بنانے کیلئے ہالینڈ کے جین جولین روجراور رومانیہ کے ہوریا تکاؤ کی جوڑی کو ہرانا ہوگا۔
اس سے قبل ہندوستان کے سمت ناگال سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں اور دوج شرن کو پہلے مرحلے میں ڈبلز میں شکست کا سامنا کرنا پڑاتھا۔

Related Articles