اترپردیش :بارش سے ملی راحت،موسم ہوا خوشنما

لکھنؤ: اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ سمیت آس پاس کے اضلاع میں بدھ کی رات سے رک رک کر ہورہی بارش نےلوگوں کو گرمی سے راحت دی ہے اور موسم خوشنما ہوگیا ہے۔ریاست کے کئی علاقوں میں منگل کو بھی بارش ہوئی تھی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 25ستمبر تک بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔ بارش سے راجدھانی کے کئی علاقوں میں پانی اکٹھا ہوگیا اور لوگ گھروں میں ہی قید رہے۔راجدھانی کے گومتی نگر اور اندرا گنر کے کئی علاقے زیر آب ہوگئے۔
پروا ہواؤں کے جھونکوں کے ساتھ بارش نے درجہ حرات میں بھی کافی کمی لادی۔ دو دنوں میں زیادہ درجہ حرارت میں آٹھ ڈگری سے زیادہ کی گراوٹ درج کی گئی ہے۔راجدھانی میں درجہ حرارت 30ڈگری سے نیچے ریکارڈ کیا گیا۔ جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 25.7ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعرات کو بھی پورے دن بارش ہوسکتی ہے۔بنگال کی کھاڑی میں بنے کم دباؤ کی وجہ سے ریاست کے کئی حصوں میں بارش ہونے کے امکانات ہیں۔

Related Articles