وزیراعظم مودی نے پوپ فرانسس کی صحت یابی کی خواہش کی

نئی دہلی، مارچ  وزیر اعظم نریندر مودی نے پوپ فرانسس کی اچھی صحت اور جلد صحت یابی کی خواہش کی ہے۔
مسٹر مودی نے پوپ کے ٹویٹ کے جواب میں ری ٹویٹ کیا ’’پوپ فرانسس کی اچھی صحت اور جلد صحت یابی کی خواہش کرتا ہوں۔پوپ فرانسس نے آج ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’’میں گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران موصول ہونے والے بہت سے پیغامات سے مغلوب ہوں اور میں تعزیت اور دعاؤں کے لیے اظہار تشکر کرتا ہوں۔پوپ فرانسس کو سانس کے انفیکشن کی تشخیص کے بعد بدھ کے روز روم کے جیمیلی ہسپتال میں چند روز کے لیے داخل کرایا گیا تھا۔اس کی تصدیق ویٹیکن نے 29 مارچ کو جاری کردہ ایک بیان میں کی۔ بیان کے مطابق پوپ نے سانس لینے میں دشواری کے باعث ہسپتال میں طبی ٹیسٹ کروائے تھے۔ متعدی برونکائٹس کے علاج کے لیے پوپ کو دی جانے والی اینٹی بائیوٹکس کا مثبت اثر پڑا ہے اور ان کی صحت میں بہتری آئی ہے۔واضح رہے کہ اکتوبر-2021 میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے اپنے اٹلی کے دورے کے دوران مسٹر مودی نے روم میں پوپ سے ملاقات کی تھی۔ پوپ نے ویٹیکن کے اپوسٹولک پیلس میں ان کا استقبال کیا۔

Related Articles