ملک میں کورونا سے اموات کی شرح 1.59 فیصد
نئی دہلی ، 24 ستمبر (یواین آئی)ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کےدوران کورونا وائرس سے 1129 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی شرح اموات 1.59 فیصد ہوگئی ہے ۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود نے کہا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دم توڑنے والے 1،129 کورونا مریضوں میں سے 83 فیصد کا تعلق 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں سے ہے ۔اس دوران ، کورونا انفیکشن کی وجہ سے ، مہاراشٹر سے 479 ، اترپردیش سے 87 ، پنجاب سے 64 ، تمل ناڈو سے 61 ، آندھرا پردیش سے 45 ، مدھیہ پردیش سے 42 ، کرناٹک سے 38 ، دہلی سے 36 اور ہریانہ سے 27 مریض اس بیماری کا شکار بن چکے ہیں۔
پنجاب میں کورونا سے مرنے والوں کی شرح 2.9 فیصد،اس کے علاوہ مہاراشٹر میں اموات کی شرح 2.7 فیصد ، گجرات میں 2.6 فیصد ، دہلی میں 2.00 فیصد ، مغربی بنگال میں 1.9 فیصد ، مدھیہ پردیش میں 1.8 فیصد ، تمل ناڈو اور جموں و کشمیر میں 1.6 فیصد ، کرناٹک میں 1.5 فیصد ،اترپردیش میں 1.4 فیصد ، راجستھان اور ہریانہ 1.1 فیصد ، آندھراپردیش اور جھارکھنڈ میں 0.9 فیصد ، چھتیس گڑھ میں 0.8 فیصد ، تلنگانہ میں 0.6 فیصد ، بہار میں 0.5 فیصد اور اڈیشہ ، آسام اور کیرالہ میں 0.4 فیصد ہے۔