مودی کی قیادت میں ہندوستان ایک عالمی لیڈر کے طور پر ابھر رہا ہے:یوگی
بستی:مئی۔اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان تیزی سے ترقی کی جانب گامژن ہے اور عالمی لیڈر کے طور پر ابھر رہا ہے۔جمعرات کو جی آئی سی انٹرکالج احاطے میں انتخابی الیکشن کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یوگی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ڈبل انجن کی حکومت لگاتار ترقی کی جانب گامژن ہے۔ بلٹ انجن کی رفتار سے ترقیاتی کام کرائے جارہے ہیں۔ سابقہ حکومتوں نے ذات، مذہب کے نام پر کام کو تقسیم کیا جس کی پریشانی اترپردیش کی عوام کو جھیلنی پڑی۔ ریاستی حکومت بیٹیوں کے جنم سے لے کر پڑھائی تک پورا نظم ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت سبھی شہریوں کے لئے لگاتار کام کررہی ہے۔ ہرشعبے میں ضلع بستی ترقی کررہا ہے۔ حکومت ترقیاتی کام کو ترجیح دے رہی ہے۔ سبھی شہریوں کے لئے فلاحی اسکیمات چلا کر انہیں سیدھا فائدہ دیا جارہا ہے۔ کروڑوں لوگوں کے روشن مستقل گیس اسکیم کے تحت مفت کنکشن دیا گیا۔ اترپردیش ترقی کے راستے پر گامژن ہے۔وزیر اعلی نے کہا کہ پوری دنیا ہندوستان کومشکل وقت میں کام آنے والے لیڈر کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ چاروں طرف سڑکوں کو جال بچھایا جارہا ہے۔بستی کے پاس اپنا میڈیکل کالج ہوگیا ہے اب علاج کی کمی میں کوئی بھی شخص دم نہیں توڑنے پائے گا۔ اس کے لئے حکومت کے ذریعہ خصوصی نظم کیا گیا ہے۔ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ جدید وسائل سے میڈیکل کالج ضلع اسپتال پوری طرح سے لیس رہے۔انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی(ایس پی) اور بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)کی حکومت نے منڈیروا چینی مل کو چلانے کے لئے مظاہرہ کررہے ہیں کسانوں کے اوپر گولیاں چلائی گئی تھیں لیکن جیسے ہی بی جےپی کی حکومت اترپردیش میں آئی فورا منڈیروا چینی مل کو دوبارہ شروع کرایا گیا۔ منڈیروا چینی مل اب بستی ضلع کی پہچان بن رہی ہے۔یوگی نے کہا کہ پوری دنیا میں ہندوستان ایسا ملک ہے جہاں پر اپنے شہریوں کے لئے 220کروڑ ویکسینیشن کا کام کرایا ہے۔ سال 2017 سے پہلے ریاست میں بلدیات کی حالت ٹھیک نہیں تھی۔ حکومتیں اسے دوسری نظر سے دیکھتی تھی لیکن جب سے اترپردیش میں بی جے پی کی حکومت بنی ہے سب بلدیات کو بڑھاوا مل رہا ہے۔ پہلے نوجوانوں کے ہاتھ میں طمنچے پکڑائے جاتے تھے لیکن اب ان کے ہاتھوں میں ٹیبلیٹ پکڑایا جارہا ہے۔ ترقی کے لئے پیسوں کی کمی نہیں رہی۔یوگی نے تمام شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آنے والی ووٹنگ کے دن کمل کو ووٹ کریں اور ٹریپل انجن کی حکومت بنائیں۔