سودیسی کھیلوں کومقبول بنانے کے لئے دیہی رورل اولمپک منعقد کئے جاسکتے ہیں: ڈاکٹر نشنک
نئی دہلی، مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے کہاہے کہ سودیسی کھیلوں کو مقبول بنانے کے لئے گجرات اور پنجاب ماڈل پر رورل اولمپک کا منصوبہ بنایاجاسکتا ہے۔
ڈاکٹر نشنک نے آج یہاں فٹ انڈیا مہم کے ایک سال مکمل ہونے پر منعقد تقریب کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’صحت مند جسم میں صحت مند دماغ آباد ہوتے ہیں اور صحت مند جسم اور دماغ کھیلوں کے ذریعے حاصل کیا جاسکتا ہے ، ایسے میں آج کے تناؤبھرے ماحول میں فٹ رہنا بہت ضروری ہے۔ جب ایک اچھا دماغ ہوتا ہے تو پھر خیالات بھی اچھے آتے ہیں اور جب اچھے خیالات آتے ہیں تو ایک شخص اچھا کام کرے گا اور عروج پر پہنچے گا۔
مرکزی وزیر نے گزشتہ ایک سال میں فٹ انڈیا مہم کے تحت وزارت تعلیم کے ذریعہ کئے گئے کاموں کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے محکمہ کھیل کے کوآرڈی نیشن میں اسکولی تعلیم اور محکمہ خواندگی نے اسکولوں میں 29 اگست 2019 کو ’فٹنیس پرومیس‘ کا انعقاد کیا تھااور پورے ملک تقریبا تیرہ لاکھ اسکولوں اور گیارہ کروڑ طلبہ وطالبات نے فٹنیس کا عزم کیا تھا۔
گزشتہ برس منعقد ’فٹ انڈیا ویک‘ سرگرمیوں میں 3،30،834 اسکولوں اور 4،03،74147 طلبہ وطالبات نے حصہ لیا تھا۔
انہوں نے اس سال اس مہم کے تحت ہونے والے منصوبوں کے بارے میں تفصیل سے جانکاری دیتے کہاکہ فٹ انڈیا کے تحت جو بھی کام کئے جائیں گے وہ سبھی کورونا کی ہدایات کے مطابق ہوں گے۔