مہاراشٹر میں شاہراہوں پر برگد کے 1025 درختوں لگائے گئے: گڈکری

نئی دہلی، مئی۔مرکزی سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے منگل کو کہا کہ مہاراشٹر میں قومی شاہراہ کی تعمیر کے منصوبے کے ایک حصے میں سڑک کے کنارے برگد کے 1,025 درختوں کی کامیابی سے لگائے گئے۔مسٹر گڈکری نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ فروری-مارچ 2022 میں ہم نے ان برگد کے درختوں کو مہاراشٹر میں سنت توکارام مہاراج پالکھی مارگ پر این ایچ 965جی کے بارامتی-انڈا پور سیکشن پر ایک پروجیکٹ کے تحت ٹرانسپلانٹ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ لگائے درختوں میں سے 85 فیصد (870 درخت) محفوظ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ درخت صحت مند اور بڑھے ہوئے ہیں اور اس سے نہ صرف ماحول کے تحفظ میں مدد ملی ہے بلکہ مسافروں کو خوشگوار نظارہ بھی مل رہا ہے۔

Related Articles