جسے چا ہتا تھا کہ’جان‘بولے وہ بھی’بھائی‘کہتی ہے, سلمان خان کا اعتراف
ممبئی،مئی۔ بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان نے ایک ٹی وی شو پر بات کرتے ہوئے محبت میں اپنے آپکو بد قسمت قراردے دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی وی پروگرام آپکی عدالت میں سلمان خان کی شرکت۔ سوشل میڈیا پر جاری ٹی وی پروگرام کے پرومو نے صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔ جس میزبان نیسلمان خان سے سوال کیا کہ پہلی ، دوسری پھر تیسری اور پھر چوتھی آپ کا یہ موو آن کا سلسلہ تو ختم ہی نہیں ہورہا ، جس کے جواب میں سلمان خان نے کہا کہ میں محبت میں بد قسمت ہوں ، جناب ۔میزبان نے ان سے ایک اور سوال پوچھا کہ آج کل آپ کی جان کون ہے اور کس سے کمٹمنٹ کی ہوئی ہے ، جس پر ہنستے ہوئے سلمان خان نے جواب دیا کہ آج کل میں صرف بھائی ہوں۔انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جسے چاہتا تھا کہ مجھے جان بلائیں وہ بھی آج کل مجھے بھائی بلاتی ہیں تو میں کیا کروں؟ ٹی وی پروگرام کے پرومو پر سوشل میڈیا صارفین نے تبصروں کے انبار لگا دیے، کئی مداح تو اس بات پر استفسار کر رہے کہ وہ کون ہیں جس کے بارے میں سلمان خان اشارہ دے رہے ہیں ۔