دبئی میں لڑکی نے سلمان خان کو ایسی پیشکش کردی کہ شرم سے لال ہوگئے
دبئی،اپریل۔بالی ووڈ سٹار سلمان خان کو دبئی میں ایک خاتون مداح نے شادی کی پیشکش کر دی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ ریلیز ہو چکی ہے اور 100کروڑ سے زائد کا بزنس بھی کرچکی ہے تاہم اب بھی وہ اس فلم کی پروموشن میں مصروف ہیں اور اسی حوالے سے دبئی میں موجود ہیں جہاں یہ واقعہ پیش آیا۔سلمان خان کی ایک مداح نے انہیں دور سے پکار کر کہا’’سلمان، مجھ سے شادی کرو گے؟‘‘ اس لڑکی کا یہ کہنا تھا کہ اس کے پاس کھڑی ایک اور لڑکی فوراً چلائی ’’شادی نہیں کرنی سلمان۔‘‘ گویا جہاں سلمان خان کے کروڑوں مداح ان کی شادی کے منتظر ہیں وہیں ان کے بہت سے مداحوں کی یہ خواہش بھی ہے کہ وہ کبھی شادی نہ کریں۔ رپورٹ کے مطابق لڑکی کی طرف سے شادی کی اس پیشکش پر سلمان خان شرما کر رہ گئے اور اگلے ہی لمحے دوسری لڑکی کی بات سن کر کہنے لگے ’’اچھا، ٹھیک ہے(Right, correct)۔‘‘ لڑکیوں کے ان جملوں اور سلمان خان کے جواب پر مبنی ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔