کووڈ متاثرین کی تعداد 51 ہزار سے زیادہ

نئی دہلی، اپریل ۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کووڈ انفیکشن کے سات ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد 51 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 7171 نئے لوگ کووڈ سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کووڈ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 51314 ہو گئی ہے اور انفیکشن کی شرح 3.69 فیصد ریکارڈ کی گئی۔وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 9669 لوگ کووڈ انفیکشن سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ بحالی کی شرح 98.69 فیصد ہے۔ اسی مدت میں 194134 کووڈ انفیکشن ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 3875 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں جس کے بعد ملک میں 220.66 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔

Related Articles