کورونا وبا، 19 ماہ کے دوران 70 ممالک میں 79 انتخاب ملتوی

لندن ،اکتوبر۔ کورونا کی وجہ سے 19ماہ کے دوران70ممالک میں 79انتخابات ملتوی ہوئے ،33فیصد یورپ ، 23، 23فیصد ایشیا پیسفک اور براعظم امریکہ جبکہ 18فیصد افریقہ میں التواء کا شکار ہوئے تاہم مختلف ممالک میں وباء میں کمی ، ویکسی نیشن اورایس اور پیز پر عملدرآمدکے باعث137 انتخابات منعقد ہوئے ،ان میں سے 57وہ انتخابات بھی شامل ہیں جو کورونا کی وجہ سے پہلے ملتوی ہوئے تھے، 31فیصد یورپ ، 24افریقہ ، 22ایشیا پیسفک اور 20فیصدکا انعقاد براعظم امریکہ میں ہوا۔ امریکہ ، برطانیہ ، جرمنی ، فرانس ، برازیل ، کینیڈا سمیت 44ممالک میں مقامی انتخابات ملتوی ہو ئے۔ پاکستان ، بنگلہ دیش ، سری لنکا،ایران ، ملائیشیا سمیت 16ممالک میں پارلیمانی یا عام انتخابات نہ ہو سکے۔ اٹلی ، سویڈن ، تائیوان ، چلی سمت 12ممالک میں ریفرینڈم کا انعقاد نہ ہو سکا۔ حق اقتدار ہمیشہ سے انسانوں کے درمیان اہم ترین تنازع رہا ہے جس کے نتیجے میں کشت وخون ہوا ، انسانیت سوز مظالم تاریخ کا حصہ بنے اور انسان تقسیم در تقسیم ہوتے رہے ہیں لیکن آج کسی گروہ اور شخص کے لیے حق حکمرانی طے کر نے کی خاطر ایسے جمہوری نظام وجود میں آچکے ہیں جس سے انتخابات کے ذریعے انسانی تاریخ کے اس اہم ترین نزاع کاحل ہی نہیں بلکہ اقتدار کی پر امن منتقلی بھی ممکن ہو گئی ہے۔اسی لیے کسی ریاست کی بقاء اورمضبوطی کے لیے منصفانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد لازم و ملزوم ہے لیکن کورونا جیسی عالمی وباء نے اس عمل کو بھی شدید متاثر کیا ہے۔ جنگ ڈویلپمنٹ نے کوروناکی وجہ سے دنیا بھر میں التوا کاشکار انتخابات کے حوالے سے 1995ء سے سٹاک ہوم ، سویڈن میں جمہوری اداروں کی حمایت اور مضبوطی کے لیے یورپ ، لاطینی امریکہ ،کربین ، ایشیا پیسفک اور افریقہ میں قائم ادارے، انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ڈیموکریسی اینڈ الیکٹورل اسسٹینس (International IDEA)اور دیگر متعلقہ ذرائع کے اعدادوشمار پر مبنی جو رپورٹ تیار کی ہے اس کے مطابق جن44 ممالک میں مقامی انتخابات ملتوی ہوئے ان میں امریکہ ، آسٹریلیا ، انڈونیشیا ،جرمنی ، فرانس ،مالدیپ ،سپین ، برطانیہ ، عمان،آسٹریا، فن لینڈ ، بوٹسوانا ،لیبیا ،نائجر ،جنوبی افریقہ ، یوگنڈا ، زمبابوے ،تیونس ،ارجنٹائن ، بھماس ، برازیل ، کینیڈا ، کولمبیا ،فرنچ گنی ، جمیکا ،میکسیکو ، پیرا گوئے ، پیرو ، یورا گوئے ، پورٹو ریکو ، کر غزستان ، فلپائن ،سولو من آئس لینڈ ، گوام(امریکی جزیرہ) ،بوسنیا اینڈ ہرزیگوینا ، Isle of Man( خودمختار برطانوی علاقہ)، ترک قبرض ، کوسوو، لیٹویا ،مولدووا ، مونٹی نیگرو ،رومانیہ اور سلوواکیہ شامل ہیں۔ہانگ کانگ ،چاڈ ، گبون اورڈمینیکن ریپبلک میں قانون ساز ادارے کے انتخابات ملتوی ہو ئے۔ جن 16ممالک میں پارلیمانی یا عام انتخابات ملتوی ہوئے ، ان میں بنگلہ دیش ،سری لنکا ،ایران ، ملائیشیا ، شام ، فلسطین ، عراق ، ایتھوپیا ،صومالیہ ، بولیویا،نیو زی لینڈ،کیریباتی(وسطی بحر اوقیانوس میں متعدد جزیروں پر مشتمل ملک )،پاپوا نیو گنی ،گرنزی ( برطانیہ کے زیر انتظام جزائد پر مشتمل علاقہ)، شمالی میسی ڈونیا اور سربیا شامل ہیں۔ سوئٹز ر لینڈ ،گیمبیا اور کینیا میں قومی سطح کے انتخابات ملتوی ہوئے۔ جن 12ممالک میں مختلف نوعیت کے ریفرینڈم ملتوی ہوئے ان میں سویڈن ، تائیوان ، اٹلی، روس ، لائبیریا ، چلی ،ہیٹی ، فاک لینڈ ،آئس لینڈ ،نیو سیلی ڈونیا ، آرمینیااور جبرالٹر شامل ہیں۔ بھارت ،نائجیریا اورچیک ریپبلک میں مختلف سطح کے سینٹ انتخابات ملتوی ہوئے جبکہ کورونا وباء￿ کے باعث پولینڈ ،سائو ٹوم اینڈ پرنسپ اورڈومینیکن ریپبلک میں صدارتی انتخابات کا انعقاد ممکن نہ ہو سکا۔

Related Articles