حکومت ٹیکنالوجی کو جمہوری بنانے کے لیے کام کر رہی ہے: مودی

نئی دہلی، اپریل ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کہا کہ ان کی حکومت ٹیکنالوجی کوہر کسی کے لیے آسان اور قابل رسائی بنا کر اسے جمہوری بنانے کے لئےکا کام کررہے۔مودی نے کہا کہ انفارمیشن ٹکنالوجی کے پھیلاؤ کے ساتھ آج ہر گاؤں میں ڈیجیٹل انٹرپرینیور تیار ہو رہے ہیں اور عام لوگ بینکنگ اور ادائیگی کی خدمات سے مستفید ہو رہے ہیں۔ وزیراعظم ملک بھر میں 91 ایف ایم ریڈیو ٹرانسمیٹر کا افتتاح کر رہے تھے۔ اطلاعات و نشریات کی وزارت کی طرف سے منعقدہ تقریب سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا، آج آل انڈیا ریڈیو کی ایف ایم سروس کی یہ توسیع آل انڈیا ایف ایم بننے کی طرف ایک بڑا اور اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آل انڈیا ریڈیو کے 91 ایف ایم ٹرانسمیٹر کا یہ آغاز ملک کے 85 اضلاع کے دو کروڑ لوگوں کے لیے ایک تحفہ ہے۔وزیر اعظم نے کہا، حکومت ٹیکنالوجی کو جمہوری بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ ہندوستان اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرپائےاس کے لیے ضروری ہے کہ کسی بھی ہندوستانی کے پاس مواقع کی کمی نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کو سب کے لیے قابل رسائی بنانا، اسے سستی قیمت پر رکھنا اس کے لیے ایک بڑا ذریعہ ہے۔ کئی مرکزی وزراء، مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ، ارکان پارلیمنٹ اور ایم ایل ایز اس پروگرام سے جڑےمسٹر مودی نے کہا کہ آج ہندوستان میں جس طرح گاؤں گاؤں اوپٹیکل فائبرپہنچایا جارہا ہے، موبائیل اور موبائیل ڈیٹا، دونوں کی قیمت اتنی کم ہوئی ہے کہ اس سے اطلاعات تک رسائی میں سہولت فراہم ہوگئی ہے۔ گاوں گاوں میں نئے ڈیجیٹل صنعت کاربن رہے ہیں۔ نوجوان گاوں میں رہتے ہوئے ہی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھاکر کمائی کررہے ہیں۔ چھوٹے موٹے دوکاندار، ریہڑی-پٹری والے ساتھی انٹرنیٹ اوریوپی آئی سے بینکنگ سسٹم کا فائدہ اٹھارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے ہمارے ماہی گیروں کو موسم کی درست معلومات، تاجروں کو نیٹ پر ملک کے کونے کونے میں اشیاء فروخت کرنے کا موقع مل رہا ہے اور وہ گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس سے بھی مستفید ہورہے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ آج ایف ایم ریڈیو براڈکاسٹنگ نیٹ ورک کی توسیع سے جن اضلاع کا احاطہ کیا جا رہا ہے، ان میں ترقی کے نقطہ نظر سے بہت سے پسماندہ اضلاع اور بلاکس بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سے شمال مشرق کے ہمارے بھائیوں اور بہنوں اور ہمارے نوجوان دوستوں کو بہت فائدہ ہوگا۔ مسٹرمودی نے کہا کہ میں آل انڈیا ریڈیو کو اس حصولیابی کے لئےمبارکباد دیتا ہوں۔مسٹر مودی نے اس موقع پر اپنے من کی بات پروگرام اور آل انڈیا ریڈیو کے ساتھ اپنی وابستگی کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب ریڈیو اور ایف ایم کی بات آتی ہے تو ہم جس نسل سے تعلق رکھتے ہیں، ہم سب کا ایک پرجوش سامع کا رشتہ بھی ہے اور میرے لیے تویہ بھی خوشی کی بات ہے کہ میرا رشتہ ایک میزبان کا بھی بن گیا ہے۔ ابھی کچھ دنوں بعد، میں ریڈیو پر ‘من کی بات’ کی 100ویں قسط کرنے جا رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ‘من کی بات’ کا یہ تجربہ، ہم وطنوں کے ساتھ اس طرح کا جذباتی رابطہ ریڈیو کے ذریعے ہی ممکن تھا۔ اس کے ذریعے میں اہل وطن کی طاقت سے جڑا رہا اور قوم کے اجتماعی فرض سے جڑا رہا۔ سوچھ بھارت ابھیان ہو، بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ، یا ہر گھر ترنگا مہم ہو، ‘من کی بات’ نے ان مہمات کو ایک عوامی تحریک بنا دیا۔ لہذا، ایک طرح سے، میں آل انڈیا ریڈیو کی آپ کی ٹیم کا حصہ ہوں۔ مسٹر مودی نے کہا کہ ضروری معلومات وقت پر فراہم کی جانی چاہئے، کمیونٹی کی تعمیر کا کام ہونا چاہئے، زراعت سے متعلق موسم کی معلومات ہونی چاہئے، کسانوں کے پاس فصلوں، پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں کے بارے میں تازہ ترین معلومات ہونی چاہئے، کیمیائی کھیتی سے ہونے والے نقصان کی چرچا ہو، کھیتی باڑی کے لیے جدید مشینوں کی پولنگ ہو، خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس کو نئی منڈیوں کے بارے میں آگاہ کرنا ہو، یا پھرکسی قدرتی آفت کے دوران پورے خطے کی مدد کرنا، یہ ایف ایم ٹرانسمیٹر بہت اہم کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں ملک میں جو ٹیک انقلاب آیا ہے اس نے ریڈیو بالخصوص ایف ایم کو ایک نیا اوتار دیا ہے۔ انٹرنیٹ کی وجہ سے ریڈیو پیچھے نہیں ہوا بلکہ آن لائن ایف ایم کے ذریعے، پوڈ کاسٹ کے ذریعے نت نئے طریقوں سے آگے آیا ہے۔ یعنی ڈیجیٹل انڈیا نے ریڈیو کو نئے سامعین فراہم کئے ہیں اورنئی سوچ بھی دی ہے۔ آپ اس انقلاب کو ابلاغ کے ہر ذرائع میں دیکھ سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر آج ملک کے سب سے بڑے ڈی ٹی ایچ پلیٹ فارمز، ڈی ڈی فری ڈش کی سروس چار کروڑ 30 لاکھ گھروں تک پہنچ رہی ہے۔ آج دنیا کی ہر معلومات ریئل ٹائم میں ملک کے کروڑوں دیہی گھروں، سرحدوں کے قریب کے علاقوں میں پہنچ رہی ہے۔ معاشرے کا وہ طبقہ جو کئی دہائیوں سے کمزور اور محروم رہا، اسے بھی فری ڈش کے ذریعے تعلیم اور تفریح ​​کی سہولت مل رہی ہے۔ اس سے معاشرے کے مختلف طبقات کے درمیان عدم مساوات ختم کرنے اور ہر ایک کو اچھی معلومات فراہم کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایف ایم ٹرانسمیٹرسے بن رہی کنیکٹوٹی کی ایک اورجہت ہے۔ ملک کی تمام زبانوں اور خاص طور پر 27 بولیوں والے علاقوں میں ان ٹرانسمیٹرسے براڈکاسٹ ہوگا۔ یعنی یہ کنیکٹوٹی صرف کمیونکیشن کے ذرائع کو ہی آپس میں نہیں جوڑتا، بلکہ لوگوں کو بھی جوڑتا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ کنیکٹیویٹی کی شکل کوئی بھی ہو، اس کا مقصد ملک کو جوڑنا ہوتاہے، 140 کروڑ ہم وطنوں کو جوڑنا۔

NEW DELHI, APR 28 (UNI):- Prime Minister Narendra Modi inaugurates 91 FM transmitters across 18 States and 2 Union Territories via video conferencing on Friday. UNI PHOTO-56U

Related Articles