بی جے پی کا مقصد 25 برسوں میں ملک کو مسائل سے پاک کرنا : مودی
بنگلورو، اپریل۔ کرناٹک میں حکومت مخالف لہر کو پسپا کرنے اور 10 مئی کو ہونے والے اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جمعرات کو ‘مودی بمقابلہ کانگریس کا منظرنامہ بنانے کی بھرپور کوشش کی۔بی جے پی کی یہ حکمت عملی پارٹی کے چیف پرچارک وزیر اعظم نریندر مودی کے نئی دہلی سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کرناٹک کے کارکنوں اور ووٹروں سے خطاب کے دوران سامنے آئی۔مسٹر مودی نے اپنے خطاب میں پارٹی کارکنوں سے کہا کہ وہ کانگریس کے ریوڑیاں بانٹنے کے کلچر کو ختم کریں اور کانگریس پر جھوٹ بولنے اور بدعنوانی کا الزام بھی لگایا۔کانگریس پر سخت حملہ کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا، ‘ان کی گارنٹی کا کیا مطلب ہے، جب ان کی وارنٹی ہی ختم ہو چکی ہے۔ریاست میں برسراقتدار بی جے پی کے خلاف حکومت مخالف لہر، پارٹی میں بڑھتے ہوئے بغاوت اور ریاستی حکومت پر 40 فیصد ‘سرکاری فیس لگانے کے کانگریس کے الزامات کے درمیان، مسٹر مودی کا آج کا خطاب پوری طرح سے کارکنوں کو متحرک کرنے پر مرکوز نظر آیا۔مسٹر مودی نے کارکنوں سے کہا کہ وہ لوگوں کو بتائیں کہ کانگریس کے دور حکومت میں کرناٹک میں عدم استحکام نے یہاں کے لوگوں کو کس طرح نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے مخالفین کا مقصد صرف الیکشن جیتنا ہے جبکہ بی جے پی کا مقصد اگلے 25 برسوں میں ملک کو مسائل سے پاک کرنا ہے۔کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا، "کانگریس اس بارے میں بات نہیں کرتی ہے کہ ملک میں ایک اور ایمس بنانے میں کتنا وقت لگا، تقریباً 60 سال لگے۔ 1947-2014 کے درمیان ملک میں صرف 380 میڈیکل کالج تھے، جب کہ 2014 کے بعد یہ بڑھ کر 600 سے زائد ہو گئے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ بی جے پی رفتار اور وقت کی پابندی سے کام کرتی ہے، جب کہ کانگریس نیم دل سے کام کرتی ہے۔اپوزیشن کو نشانہ بناتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ بی جے پی ‘شارٹ کٹ نہیں لیتی، وہ ملک کی ترقی اور مستقبل کے لیے دولت کی تخلیق کے لیے کام کرتی ہے۔