کریتی سینن کے اکانومی کلاس میں سفر کی ویڈیو وائرل ہوگئی
ممبئی ،اپریل۔ اداکاروں کو لگڑری لائف سٹائل کا نمائندہ سمجھا جاتا ہے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز آنے کے بعد انہوں نے اکثر مواقع پر اس کو ثابت بھی کیا ہے تاہم بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ لگڑری لائف سٹائل کے عادی یہ اداکار عام لوگوں میں گھلے ملے نظر آتے ہیں۔ حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں انہیں جہاز کے اکانومی کلاس میں سفر کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں اداکارہ مسافروں کے درمیان سے گزر کر اپنی نشست پر جاتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کسی بھارتی اداکار نے سفر کیلئے اکانومی کلاس کا انتخاب کیا ہو، اس سے قبل کترینہ کیف اپنے شوہر وکی کوشل کے ساتھ اکانومی کلاس میں نظر آئی تھیں۔یہ واضح نہیں تھا کہ اداکارہ کہاں سے کہاں کا سفر کر رہی تھیں تاہم یہ معمہ بھی اس وقت حل ہوگیا جب انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر کھانے کی ویڈیو شیئر کی جس سے پتا چلا کہ وہ اس فلائٹ کے ذریعے ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور گئی تھیں۔