ایرانی شیٹارپر حملہ کیا، پوچھا آپ کس کے نمبر 2 ہیں

دھارواڑ، اپریل۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی انتخابی مہم چلانے والی اسمرتی ایرانی نے کانگریس کے لیڈر جگدیش شیٹارکے خلاف سخت حملہ کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا وہ کانگریسی لیڈر ڈی کے شیوکمار اور مسٹر سدارامیا نمبردوہیں۔ مسٹرشیٹارنے 10 مئی کو ہونے والے کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لیے ہبلی-دھارواڑ سنٹرل حلقہ سے بی جے پی کی طرف سے ٹکٹ نہ ملنے سے ناراض ہوکربی جے پی چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہوگئے تھے۔محترمہ ایرانی نے مسٹر شیٹار سے پوچھا کہ کیا وہ کانگریس لیڈر شیوکمار یا سدارامیا کے لیے نمبر 2 ہیں۔ انہوں نے کہا، ”وہ (شیٹار) مجھ سے عمر میں بڑے ہیں۔ بہت تجربہ کارہیں۔ جب وہ ہمارے ساتھ تھے تو ہم نے ان کا احترام کیا۔ انہیں وزیر اعلیٰ بنایا۔ آج میں ان سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ آپ کس کے نمبر 2 ہیں مسٹر شیوکمار جی کے یا مسٹر سدارامیاجی کے؟“انہوں نے کہا،”اس سے تکلیف ہوتی ہے اور لوگ ناراض ہو جاتے ہیں۔اسٹیج پراور اسٹیج کے باہرکئی لوگ ہیں، جنہوں نے انہیں (شیٹار) کو عزت دی ہے۔ اعلیٰ ترین عہدہ پر فائز ہونے کے بعد انہیں سماج میں عزت ملی اور آج،لالچ کی خاطر اپنوں کو چھوڑ دیااور غیر ملکی پارٹی (کانگریس) میں چلے گئے۔“محترمہ ایرانی نے کہا کہ جو لوگ اپنے مذہب، خاندان یا نظریے کے ساتھ وفادار نہیں ہو سکتے وہ کبھی بھی عوام کے وفادار نہیں ہوں گے۔مرکزی وزیر نے کہا، ”کچھ دن پہلے ہماری پارٹی کے ایک لیڈر (شیٹار) نے ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپا اور دوسرے خیمے (کانگریس) میں چلا گیا۔ عوام سب کچھ جانتی ہے۔ میں ہبلی دھارواڑ کے لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ جو لوگ اپنے مذہب، خاندان کے نہیں ہوسکتے وہ کبھی بھی عوام کے نہیں ہوسکتے۔“کرناٹک میں 10 مئی کو انتخابات ہونا ہے اور ووٹوں کی گنتی 13 مئی کو ہوگی۔

Related Articles