مایاوتی کا نعرہ: ہرپولنگ بوتھ کو جتانا ہے، بی ایس پی کو اقتدار میں لانا ہے‘
لکھنؤ:جنوری۔بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے آئندہ اسمبلی انتخابات میں دوسرے مرحلے کی سیٹوں کے لئے پارٹی کے 51امیدواروں کی فہرست جاری کرتے ہوئے کارکنوں کو پارٹی کا انتخابی نعرہ بھی دیا ہے۔مایاوتی نے یہاں بی ایس پی دفتر میں امیدواروں کی فہرست جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس الیکشن میں بی ایس پی کا نعرہ ہوگا’ہر پولنگ بوتھ کو جتنانا ہے۔بی ایس پی کو اقتدار میں لانا ہے‘۔اس سے پہلے انہوں نے پہلے مرحلے کی سیٹوں میں سے 53امیدواروں کی فہرست جاری کی تھی۔قابل ذکر ہے کہ اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت 9اضلاع کی 55سیٹوں پر 14فروری کو ووٹنگ ہوگی۔ انہوں نے بی ایس پی کارکنوں سے پارٹی کی پالیسیوں کو گاؤں گاؤں تک جاکر ووٹروں تک پہنچانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا’اس الیکشن کو بی ایس پی کارکن پارٹی کے سال2007 کا نتیجہ دہرانے کے ہدف کو لے کر چلیں جس سے پارٹی 2022 میں پھر سے اقتدار میں واپسی کرسکے۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں سے کورونا پروٹول پر پوری طرح سے عمل درآمد کی بھی اپیل کی۔