سابقہ اہلیہ نے نواز الدین صدیقی کا شکریہ کیوں ادا کیا؟
ممبئی،اپریل۔طنز و مزاح پر مبنی سنجے مشرا کی فلم ’ہولی کاؤ‘ جس کے ہدایتکار سائی کبیر اور پروڈیوسر عالیہ صدیقی تھیں۔ یہ فلم گزشتہ برس اگست میں ریلیز ہوئی۔فلم کی کہانی ایک ایسے مسلمان پر مبنی تھی جس کی گائے کھو جاتی ہے۔ اب اس فلم کی ڈیجیٹل ریلیز بدھ 19 اپریل کو ایمزون پرائم ویڈیو پر ہوئی ہے۔فلم کی پروڈیوسر عالیہ صدیقی کے ناراض شوہر اور بالی ووڈ کے معروف ورسٹائل اداکار نواز الدین صدیقی نے بھی اس فلم میں مختصر سا کردار ادا کیا تھا۔عالیہ صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران اپنے ناراض شوہر سے فلم میں کردار ادا کرنے پر اظہار تشکر کیا ہے۔ عالیہ کے مطابق نواز الدین صدیقی نے فلم میں ایک سپاہی کا کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ نواز سے یہ کردار کروانے کا فیصلہ انہوں نے سائی کبیر کے ساتھ مل کر کیا۔ان کے مطابق فلم کے سارے فیصلے انہوں نے اور ہدایتکار سائی کبیر نے کیے، انہوں نے کہا کہ اس فلم کا آئیڈیا خصوصاً اسکرپٹ انہیں کافی پسند آیا تھا۔