پونچھ ملی ٹنٹ حملہ: سیکورٹی فوسرز کا راجوری – پونچھ کے کئی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری

جموں،اپریل۔جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں جمعرات کو ملی ٹنٹ حملے کے بعد سیکورٹی فورسز کا راجوری- پونچھ کے کئی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے بٹہ ڈوریا علاقے کے گھنے جنگلات میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کرکے وہاں ممکنہ طور پر چھپے جنگجوئوں کی تلاش شروع کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پورے علاقے کو محاصرے میں لیا گیا ہے اور ممکنہ طور پر وہاں چھپے جنگجوئوں کی تلاش کے لئے ڈورن اور سنفر کتوں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پونچھ اور راجوری سرحدی اضلاع میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور سرحد پر چوکسی کو مزید بڑھا دیا گیا ہے۔بعض ذرائع کے مطابق این آئی اے کی ایک ٹیم جائے وقوعہ کا دورہ کرنے والی ہے۔فوجی ذرائع کے مطابق ضلع پونچھ کے بھمبر گلی علاقے میں جمعرات کو ملی ٹینٹوں نے فوجی گاڑی پر گھات لگا کر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں پانچ فوجی جوانوں برسر موقع ہی از جان جبکہ ایک زخمی ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ جنگجووں نے فوجی گاڑی پر فائرنگ کرنے کے بعد گرینیڈ پھینکے جس کے نتیجے میں گاڑی میں آگ لگ گئی۔دریں اثنا جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور جموں و کشمیر کی دیگر سیاسی جماعتوں نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔جموں میں ویشو ہند پریشد اور بجرنگ دل نے اس واقعے کے خلاف احتجاج درج کیا تھا۔

Related Articles