ارجن ٹنڈولکر کا ڈیبیو، شاہ رخ خان کا محبت بھرا پیغام
ممبئی،اپریل۔آئی پی ایل فرنچائز کلکتہ نائٹ رائڈرز کے شریک مالک شاہ رخ خان نے اپنی ٹیم کے خلاف لیجنڈری کھلاڑی سچن ٹنڈولکر کے بیٹے کے ڈیبیو پر ارجن ٹنڈولکر کیلیے خصوصی پیغام جاری کیا۔ شاہ رخ خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں یہ ایونٹ چاہتے جتنا بھی مقابلے والا ہو لیکن جب آپ اپنے دوست کے بیٹے کو میدان میں اترتا دیکھیں تو یہ خوشی کی بات ہے۔بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے ارجن ٹنڈولکر کے مستقبل کیلیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا جبکہ یہ بھی کہا کہ یہ والد کیلیے کتنا قابلِ فخر لمحہ ہے۔شاہ رخ خان کے اس رویے پر شاہ رخ کے مداح نے انہیں خوب سراہا کہا کہ اس منفی دنیا میں بھی لوگ سچن ٹنڈولکر کو بیٹے کیلیے مبارکباد دے رہے ہیں۔